22 سالہ بلانکا گارشیا تفریحی دورے پر اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ تھائی لینڈ کے جزیرے یاؤ یائی پہنچی تھی
انٹرنیشنل میڈیامیں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق 22 سالہ بلانکا گارشیا کا تعلق اسپین کے تاریخی شہر بلدالولید سے ہے جہاں وہ نوارا یونیورسٹی میں قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی طالب علم تھی۔
بلانکا گارشیا تفریحی دورے پر اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ تھائی لینڈ کے جزیرے یاؤ یائی پہنچی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں وہ دوسرے سیاحوں کی طرح اینیمل سینکچری میں ایک ہاتھی کو نہلارہی تھی کہ اچانک ہاتھی نے طیش میں آکر اسے سونڈ سے اٹھاکر پٹخ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلانکا کے بوائے فرینڈ سمیت آس پاس ڈیڑھ درجن کے قریب سیاح موجود تھے مگر ہاتھی نے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح اس تفریحی مقام پر ہاتھیوں کو چُھو سکتے ہیں، ان کے ساتھ تفریح کرسکتے ہیں اور انہیں نہلا بھی سکتے ہیں، ہاتھی بہت پُرامن اور انسان دوست جانور ہے اور اس سے قبل ہاتھیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کا کوئی واقعہ نہیں دیکھا گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد یاؤ یائی میں اینیمل سینکچری عارضی طور پر بند کردی گئی ہے اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی ہاتھی کے قریب نہ جائیں۔
تھائی حکام کے علاوہ آنجہانی طالبہ کے آبائی شہر کے میئر کی جانب سے بھی اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ Jan 05, 2025 01:56 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد میں 25 سال کی سزا پانے والے ملزم نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیاایک اسلام آباد کی عدالت نے ایک مقدمے میں شہزاد عرف شانی کو 25 سال کی سزا سنائی ہے جس میں اس نے اپنی سابقہ بیٹی کو مار ڈالا تھا۔
مزید پڑھ »
منکی پاکس سے سب سے پہلے خبردار کرنے والا ڈاکٹر 2024 کی سائنسی شخصیات میں شاملمنکی پاکس کی وبا نے سویڈن، تھائی لینڈ، بھارت، جرمنی، امریکا، برطانیہ اور چھ افریقی ممالک کو متاثر کیا
مزید پڑھ »
سیاحوں کے ساتھ میل جول کی وجہ سے ہاتھی نے کیا حملہ؟تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کے مرکز میں ایک ہاتھی نے سیاحوں کے ساتھ مسلسل میل جول کے باعث تناؤ اور خوف کی کیفیت میں ہونے کے بعد 22 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو ہلاک کر دیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ واقعہ ہاتھیوں کو قدرتی ماحول سے باہر سیاحوں کے ساتھ مسلسل میل جول کے باعث پیدا ہونے والے تناؤ اور خوف کی کیفیت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
مزید پڑھ »
نشتر میڈیکل کالج سے اغوا کی گئی طالبہ کو بازیاب کر لیا گیانشتر میڈیکل کالج کی ایک طالبہ کو گزشتہ رات اغوا کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی: جائیداد کیلئے سگی ماں کو قتل کرنے والا دوسرا بیٹا بھی گرفتاردونوں بیٹوں نے 5 دسمبر کو گھر میں اپنی والدہ کو گلا گھونٹ کر مار دیا تھا
مزید پڑھ »
ناؤمی اوساکا نے آئک لینڈ کلاسک میں پہلا سیمی فائنل جیتاناؤمی اوساکا نے آئک لینڈ کلاسک میں پہلا سیمی فائنل جیتا۔ اوساکا نے اپنی سخت محنت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »