نشتر میڈیکل کالج سے اغوا کی گئی طالبہ کو بازیاب کر لیا گیا

نیوز خبریں

نشتر میڈیکل کالج سے اغوا کی گئی طالبہ کو بازیاب کر لیا گیا
اغوا، طالبہ، نشتر میڈیکل کالج، پولیس، ملزمان
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

نشتر میڈیکل کالج کی ایک طالبہ کو گزشتہ رات اغوا کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیکل کالج کی اغوا ہونے والی طالبہ کو ملزمان نے چھوڑ دیا، واقعے میں ہاسٹل ملازم کے ملوث ہونے کا شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نشتر میڈیکل کالج سائیڈ کے گارڈن سے گزشتہ رات گئے اغوا کی گئی طالبہ بازیاب ہو گئی۔نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری کی طالبہ کو نشتر گارڈن سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد اغوا کار اسے ملتان کے سیوڑہ چوک کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے طالبہ کے اغوا میں شک کی بنیاد پر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ اغوا کاروں میں نشتر اسپتال ہاسٹل سائیڈ کے ملازم کے

بھی ملوث ہونے کا امکان ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری کی طالبہ نشتر میڈیکل کالج کے فائنل ائیر ایم بی بی ایس کے طالب علم سے ملاقات کے لیے نشتر گارڈن آئی تھی، جہاں نشتر اسپتال کے ملازم نے خود کو نشتر سکیورٹی کا بتا کر طالبہ کو کار میں بٹھایا۔ بعد ازاں طالبہ کے ساتھی نے شک گزرنے پر ون فائیو پر پولیس کو اطلاع کردی۔ دوسری جانب طالبہ کے اغوا کے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ کینٹ میں درج کرلی گئی ہے۔ ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کے انکوائری کے لیے سینئر فیکلٹی ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سکیورٹی کمپنی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سکیورٹی سپروائزر کو معطل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری طالبہ کے ساتھی کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج مقدمے کے بعد عمل میں آئی۔ مقدمے کے متن میں طالبہ کے ساتھی نے بتایا کہ میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں فائنل ائیر کا طالبعلم ہوں۔ اپنی ساتھی طالبہ کے ساتھ 22 دسمبر کی رات ساڑھے 9بجے ہاسٹل جا رہا تھا کہ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے سے 2 مسلح افراد عبد الکریم اور عبد الرحمن نے ساتھی طالبہ کو زنا کی نیت سے اغوا کر لیا۔express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

اغوا، طالبہ، نشتر میڈیکل کالج، پولیس، ملزمان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

میڈیکل کالج کی طالبہ اغوا کے بعد بازیاب، ہاسٹل ملازم کے ملوث ہونے کا شبہہمیڈیکل کالج کی طالبہ اغوا کے بعد بازیاب، ہاسٹل ملازم کے ملوث ہونے کا شبہہمسلح افراد نے طالبہ کو زنا کی نیت سے اغوا کیا، ساتھی طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج
مزید پڑھ »

شری بی بی کی بہن نے اعلان کیا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیںشری بی بی کی بہن نے اعلان کیا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شری بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیںشری بی بی کی بہن نے کہا کہ شری بی بی کو اغوا کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شری بی بی محفوظ ہیں۔
مزید پڑھ »

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدپاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد’دی گلاس ورکر‘ کو آسکر ایوارڈز 2025ء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا
مزید پڑھ »

چین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقچین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقیوی ہوئی اینگ، 60 سال کی عمر کی عورت کو 17 سے زائد بچوں کو چوری کر کے اور انہیں فروخت کر کے موت کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھ »

عدالت کا پشاور پلینٹریم میں سرگرمیاں روکنے کا حکمعدالت کا پشاور پلینٹریم میں سرگرمیاں روکنے کا حکمعدالت کو بتایا گیا کہ جگہ متنازع ہونے کی وجہ سے 2016 میں عدالت کی جانب سے سرگرمیاں روک دی گئی تھیں
مزید پڑھ »

بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مستردبینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مستردانفرادی طور پر درخواستگزار سے ہمدردی ہے لیکن بطور جج قانون کے مطابق فیصلے کے پابند ہیں، تحریری فیصلہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-18 17:56:14