تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین آؤٹ PakvsEng
ساؤتھمپٹن: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ انگلینڈ کے پانچ سو تراسی رنز کے پہاڑکے جواب میں اظہرالیون چوبیس رنز پر شان مسعود، عابد علی اور بابراعظم کی وکٹیں گنوا چکی ہے۔ فالوآن سے بچنے کے لیے سات وکٹوں کی موجودگی میں پاکستان کومزید تین سو ساٹھ رنز کی ضرورت ہے۔
ساؤتھمپٹن میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں زیک کرولی اور جوز بٹلر نے انگلینڈ کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو تراسی رنز پر ڈیکلیئرڈ کی۔کرولی اور بٹلرنے پانچویں وکٹ کے لیے تین سوستاون رنز کی دنیا کی پانچویں بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔ دونوں نے کیریئر بیسٹ اسکورکیا۔کرولی دوسوسڑسٹھ اور بٹلرنے ایک سو باون رنز بنائے۔کرس ووکس چالیس، اسٹورٹ براڈ ستائیس اور ڈوم بیس نے بھی پندرہ رنز بنا لیے۔ پاکستان کے فوادعالم، شاہین شاہ اور یاسرشاہ نے دو،دوکھلاڑی...
جوابی اننگ میں پاکستان کے تین کھلاڑی صرف چوبیس رنز پرپویلین لوٹ گئے۔ اوپنرز شان مسعودچار، عابد علی ایک اور ان فارم بابراعظم گیارہ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ تینوں وکٹیں جیمزاینڈرسن نے لیں اور اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد پانچ سوچھیانوے تک پہنچا دی۔ پاکستان کا پہلا ہدف فالوآن سے بچنے کے لیے تین سوچوراسی رنز ہے۔ سات وکٹوں کے ساتھ انہیں مزید تین سو ساٹھ رنز درکار ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
مزید پڑھ »
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم چار وکٹیں گنوا بیٹھی - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کے انبار لگا دیے - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
تیسرا ٹیسٹ: باؤلرز ناکام، انگلینڈ نے پہلے روز 332 رنز بنا لیے، زیک کرالی کی سنچری
مزید پڑھ »
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاریساؤتھمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ENGvPAK ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم -ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پہلی اننگز میں 583 رنز بنانے کے بعد گرین کیپس کے ابتدائی تین بلے بازوں کو بھی پویلین بھیج دیا، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے۔ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی انگلینڈ کے نام رہا، انگلش ٹیم …
مزید پڑھ »