تیل کی قیمت میں کمی سے ایشیا کی مارکیٹوں میں مندی

پاکستان خبریں خبریں

تیل کی قیمت میں کمی سے ایشیا کی مارکیٹوں میں مندی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 59%

سوموار کو ایشیا کی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی جسے تجزیہ نگار قیمتوں کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے ہفتے کے اختتام پر اس وقت اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جب جمعے کو وہ روس کو اس بات پر رضامند کرنے پر ناکام ہو گیا کہ ماسکو اپنے تیل کی پیداوار میں تیزی سے کمی لائے۔

توانائی کی تغیر پزیر مارکیٹ میں سوموار کو برینٹ آئل کے فیوچرز کی حد گر کر 35.84 امریکی ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ایک طرح سے دیکھا جائے تو جمعے سے لے کر اب تک تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد کی کمی آ چکی ہے۔ جمعے کو سعودی عرب کی قیادت میں 14 ممالک کی تنظیم اوپیک نے روس اور غیر اوپیک اراکین سے بات چیت کی۔ لیکن طرفین تیل کی پیداوار میں 15 لاکھ بیرل فی دن کٹوتی کرنے اور اس کے طریقہ کار پر رضامند نہ ہوسکے جس کی وجہ سے برینٹ ابتدا میں جمعے کو 50 امریکی ڈالر فی بیرل سے نیچے چلا گیا اور تنزلی کا یہ رجحان ایشیا میں سوموار کو بھی نظر آيا۔ یہ خطہ چین، جاپان، جنوبی کوریا اور انڈیا سمیت چند سب سے زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک کا گھر ہے۔

مسٹر ریٹس نے کہا: 'موجودہ صورت حال میں اوپیک ممالک کے لیے پیداوار پر لگام لگانے کا کوئی فائدہ نہیں اور تیل کے بازار میں بظاہر مانگ سے زیادہ تیل کی فراہمی ہے۔'گذشتہ روز سعودی سٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ نظر آئی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا،برطانیہ میں قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئیعالمی منڈی میں خام تیل سستا،برطانیہ میں قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئیلندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »

ملتان میں گارڈ کی ملی بھگت سے بینک میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی - ایکسپریس اردوملتان میں گارڈ کی ملی بھگت سے بینک میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی - ایکسپریس اردوگارڈ واجد نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر گیس سلنڈر کی مدد سے 39 لاکرز کو توڑا کرسامان لوٹ لیا، پولیس
مزید پڑھ »

خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی ریکارڈخام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی ریکارڈبین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

خام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمیخام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمیخام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمی SamaaTV
مزید پڑھ »

عالمی منڈی:خام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمیعالمی منڈی:خام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمیعالمی منڈی:خام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمی InternationalMarket CrudeOil Prices FallsDown BusinessNews DomesticMarkets
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-12 16:54:40