آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی قرض کی واپسی کی صلاحیت کو اہم خطرات لاحق ہیں اور اس کا انحصار پالیسی کے نفاذ اور بروقت بیرونی فنانسنگ سے ہے۔ ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی آئندہ 3 برس کے دوران بیرونی فنانسنگ کی ضروریات 62.2 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔
اسلام آباد: آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی قرض کی واپسی کی صلاحیت کو اہم خطرات لاحق ہیں اور اس کا انحصار پالیسی کے نفاذ اور بروقت بیرونی فنانسنگ سے ہے۔
آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال کے دوران 18.813 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی, 26-2025 کے دوران یہ ضرورت 20.088 ار ب ڈالر، 27-2026 کے مالی سال میں یہ ضرورت 23.714 ارب ڈالر ہوجائے گی۔ پاکستان کی قرض کی واپسی کی صلاحیت کو اہم خطرات لاحق ہیں اور اس کا انحصار پالیسی کے نفاذ اور بروقت بیرونی فنانسنگ سے ہے۔ اس انتظام کے تحت تمام خریداریاں ستمبر 2027 میں عروج پر 8774 ملین ایس ڈی آر پر پہنچیں گی جو کہ کوٹے کا 432 فیصد ہے اور یہ ای ایف ایف کے اوسط کا تقریباً دگنا ہے۔
اس کا دارو مدار مضبوط اور پائیدار پالیسی کے نفاذ پر ہے جس میں مالی استحکام اور بیرونی اثاثوں کا حصول شامل تو ہے مگر یہ اس تک محدود نہیں ہےکیونکہ فیصلہ کن اصلاحات مضبوط اور مزید لچکدار اقتصادی ترقی بھی اسے بہتر بنائے گی۔
IMF Pakistan Krediler Ekonomik Durum Finansman Qarz
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دیآئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا، پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے: ذرائع وزارت خزانہ
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیںقرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا: ذرائع
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دیآئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا، ایگزیکٹیو بورڈ کی 1.1 ڈالر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان کا 11 فیصد شرح سود پر قرض وصولی کا پول کھول دیاآئی ایم ایف نے پاکستان کو اس قسم کا کمرشل قرضہ لینے کا نہیں کہا، اس طرح کی کوئی فنانسنگ ضروری نہیں، ترجمان آئی ایم ایف
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری، حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے، اس بنیاد پر ہی عمارت کھڑی ہوگی: وزیر خزانہ کی گفتگو
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے منی بجٹ لانے کی خبروں کی تردید کردیایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جس میں توسیع نہیں ہوگی۔
مزید پڑھ »