جیف بیزوز اس بات پر زور دیتے ہیں کہ دنیا بہتر ہوئی ہے، لیکن انہیں سمندروں، دریاؤں اور جنگلوں کی آلودگی کے خطرے کا بھی احساس ہے. انہوں نے بلیو اوریجن کے ذریعے زمین کے لیے حل تلاش کرنے کا اعلان کیا ہے.
دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو اگر موقع ملے تو بھی وہ ماضی میں لوٹنا پسند نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خیال میں گزشتہ 50 برسوں کے دوران دنیا میں لگ بھگ سب کچھ بہتر ہوا ہے، بس ایک شعبے کو چھوڑ کر۔ گزشتہ دنوں ایک کانفرنس کے دوران جیف بیزوز نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں کے دوران سب کچھ بشمول بچوں کی اموات، عالمی تعلیمی اور غربت کی شرح میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ 'جب لوگ پرانے اچھے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ بس ایک دھوکا ہے، آج لگ بھگ سب کچھ بہتر
ہوچکا ہے ماسوائے ایک شعبے کے'۔ جیف بیزوز نے کہا کہ دنیا بھر کے سمندر، دریا اور جنگل آلودہ ہو چکے ہیں اور گزشتہ 5 دہائیوں کے دوران انسانی ترقی کا ایندھن بن گئے۔2022 میں اس کمپنی نے 70.74 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کیا۔مگر ایمازون کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سالانہ اخراج کو بتدریج کم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور 2040 تک کمپنی اسے صفر فیصد تک لے جانا چاہتی ہے۔ جیف بیزوز بھی اپنے طرز زندگی میں اس حوالے سے تبدیلیاں لا رہے ہیں اور زمین کے قدرتی وسائل میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی دولت بھی خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران اربوں ڈالرز ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن پر لگائے جو راکٹوں، اسپیس کرافٹس، اسپیس اسٹیشنز اور دیگر کام کر رہی ہے۔ جیف بیزوز کے مطابق یہ کمپنی زمین کے قدرتی وسائل میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دیگر سیاروں اور خلا کے دیگر مقامات میں پہنچ کر لامحدود توانائی فراہم کرنے والے میٹریل کو تلاش کرنے کا کام کرے گی۔ مگر جیف بیزوز کا کہنا تھا کہ خلائی کھوج کے حوالے سے ان کے مقاصد اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک سے مختلف ہیں۔ ایلون مسک انسانوں کو دیگر سیاروں میں بسانے کے خواہشمند ہیں مگر جیف بیزوز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بلیو اوریجن انسانیت کو زمین پر خوش رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں، ہمیں زمین کو بچانا ہوگا، ہمیں روبوٹ مشنز کو نظام شمسی کے تمام سیاروں پر بھیجنا ہوگا اور یہی بہتر ہوگا'
جیف بیزوز ایمازون زمین خلا بلیو اوریجن کاربن ڈائی آکسائیڈ مالیات سیارے انسانیت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صحیح آدمی ہو تو محبت ایک ہی بار کافی ہے، ریکھا کا بیان وائرلاداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں محبت ایک ہی بار ہوتی ہے جب آپ کو صحیح شخص مل جائے
مزید پڑھ »
بحیرۂ احمر میں امریکی لڑاکا طیارہ ’بظاہر اپنے ہی بحری جہاز نے‘ مار گرایاامریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے ایک لڑاکا طیارے کو بحیرۂ احمر کے اوپر ’بظاہر فرینڈلی فائر‘ یعنی اپنے ہی بحری جہاز کے فائر سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اُردو ادب کی پری، خوشبو کی شاعرہ ’’ پروین شاکر‘‘ان کا پہلا مجموعہ کلام ’’خوشبو‘‘جب شائع ہوا تو اسے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی
مزید پڑھ »
جو بھی رشتہ آتا ہے ڈیمانڈ کرتے ہیں شوبز چھوڑ دو، یشما گلاداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اداکاری کو چھوڑنا بےحد مشکل ہے
مزید پڑھ »
امریکی فوجی نے لاس ویگاس میں ٹیسلا سائبر ٹرک میں خود کشی دھماکا دھڑکا کر ہلاک ہو گیاامریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک سابق فوجی نے لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکا دھڑکا کر خود کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھ »
بالغانہ ڈرامے بنانے والی ایکتا کپور کو احساسِ جرم ستانے لگاایکتا کپور نے کہا کہ دماغ میں ایک گناہ کا احساس ہوتا ہے
مزید پڑھ »