سابق قومی فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اپنے بچپن کی یادوں کا تازہ کرتے ہوئے والد سے جوتوں کی مار پڑنے کا واقعہ سنا دیا۔
اے اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کہانی میں سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر نے جہاں اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق باتیں کیں وہیں اپنی نجی زندگی اور بچپن کی کچھ شرارتوں اور یادگار واقعات سے بھی پردہ اٹھایا۔
سہیل تنویر جب 12 سال کے تھے تو اس وقت کا قصہ سناتے ہوئے گویا ہوئے کہ میں آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا لیکن کرکٹ تگڑا کرکٹر بن چکا تھا اور اپنے سے بڑے کرکٹرز کے ساتھ کھیلتا تھا تو اسی دوران ایک میچ کے لیے بڑوں کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انہیں چکوال جانا پڑا۔سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ ان کے والد کی جانب سے مغرب سے قبل گھر واپس آ جانے کی سخت ہدایت تھی۔ ہمارے علاقے کی ایک ٹیم ون ڈے میچ کھیلنے چکوال جا رہی تھی مجھے بھی ساتھ چلنے کا کہا اور جب بتایا کہ مغرب سے پہلے گھروں کو واپس پہنچ جائیں گے تو میں راضی...
سہیل تنویر نے کہا کہ وہ صبح پنڈی سے چکوال کے لیے روانہ ہوئے لیکن گھر والوں کو نہیں بتایا کیونکہ شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملنی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پوری ٹیم چکوال پہنچی تو کرکٹ میچ کے منتظمین کے خاندان میں کسی کا انتقال ہو گیا تھا جس کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا بہرحال ہمیں گھر واپسی میں بہت دیر ہو گئی۔
سہیل تنویر بتاتے ہیں کہ جب میں مغرب تک گھر نہ پہنچا تو شور مچ گیا اور میرے لاپتہ ہونے کی خبر پھیل گئی۔ مساجد میں گمشدگی کے اعلانات کرا دیے گئے۔ بڑے بھائیوں نے ہم عمر دوستوں کے گھر جاکر معلومات حاصل کرنا چاہیں لیکن وہ بھی میرے چکوال جانے سے لاعلم تھے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جب میں گھر واپس پہنچا تو وہاں تھرتھلی مچی ہوئی تھی۔ میرے آنے کے بعد کیا ہوا پوچھیں نہ تو اچھا ہے۔ بعد ازاں اس سے خود ہی پردہ اٹھاتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ والد نے جوتے سے مجھے مار لگائی جو آج تک یاد ہے۔ویب ڈیسکویڈیو:...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شعیب اختر کو اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ کس سے ڈانٹ پڑی؟پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اپنے کیریئر کے دوران کس سے سب سے زیادہ ڈانٹ پڑی اس کا انکشاف خود انہوں نے کیا ہے۔
مزید پڑھ »
شیراز کے والد نے چائلڈ بلاگرز کو کیا پیغام دیا؟حال ہی میں شیراز کے والد نے اپنے بچوں کے ڈیجیٹل میڈیا میں انٹری کے سفر سے متعلق گفتگو کی اور لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا۔
مزید پڑھ »
چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصاناتلمبے ناخنوں والے بچے اپنے دانتوں سے خود ناخن کاٹنے کی عادت پیدا کرلیتے ہیں
مزید پڑھ »
طالب علم نے اپنا اسکول خرید کر کیوں مسمار کردیا ؟بچپن میں شاید ہی کوئی ایسا بچہ ہو جس نے اپنے والدین یا اساتذہ سے مار نہ کھائی ہو لیکن ایک طالب علم ایسا بھی ہے جس نے اساتذہ کی مار
مزید پڑھ »
کوک سٹوڈیو اور ’آئی آئی‘: سوشل میڈیا پر مقبول نغمے کی مرکزی کردار ماروی کون تھیں؟ماروی نے خود کو عمر سومرو کی قید میں بھی اپنے منگیتر کھیت کی امانت سمجھا اور قید کی شدت برداشت کی۔
مزید پڑھ »
کوئٹہ: سسر کے ہاتھوں داماد کاقتل ، وجہ سامنے آگئیکوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9 اپریل کو کوئٹہ کے وسطی علاقے مری آباد کے رہائشی عارف حسین نے اپنے داماد کو گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کی وجہ سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق کے عارف حسین کی جواں سالہ بیٹی ماریہ بتول نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی جس پر مقتولہ کے والد نے تیش میں آکر...
مزید پڑھ »