ایف آئی اے نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج ہمایوں دلاور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیس کے ملزم کی ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ملزم صدیق انجم کی جج ہمایوں دلاور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ ملزم اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم صدیق انجم نے اس مقدمے میں پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت ہونے کی وجہ سے عدالت اس مقدمے میں ضمانت مسترد کرے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے حکام عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں ہم نے اس مقدمہ میں حفاظتی ضمانت نہیں لی۔ میرے کونسل نے دیگر نامعلوم مقدمات میں اومنی بس ضمانت پشاور ہائیکورٹ سے لے رکھی ہے۔ ملزم صدیق انجم پشاور ہائی کورٹ سے 21 نومبر تک اومنی بس ضمانت پر ہے۔ عدالت میں پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کیا گیا۔
ملزم کے وکلا کا موقف تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ملزم صدیق انجم کو کسی بھی نامعلوم مقدمات میں ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک رکھا ہے اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔Nov 09, 2024 04:05 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جج ہمایوں دلاور کیس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ریمانڈ معطلی درخواست پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے ملزم کی ضمانت مستردسپرٹینڈنٹ جیل کے ذریعے ملزم سے وضاحت طلب
مزید پڑھ »
جج دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ میں ملوث کے پی کے افسران کی ضمانت خارجگرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کا جسمانی ریمانڈ منظور
مزید پڑھ »
بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مستردبچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد
مزید پڑھ »
معاشرے میں جنسی استحصال کا رجحان بڑھ گیا ہے، عدالتعدالت نے بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیعبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے
مزید پڑھ »