سپریم کورٹ کا پائلٹس کوجعلی لائسنس دینے والے افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں ہدایت کی سماجی فاصلہ برقراررکھاجائے۔
جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا شایدبہت کچھ غلط ہواجس پرپردہ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، کیوں نہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیں، کسی کو ایک روپےکابھی فائدہ نہیں پہنچنے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے ڈریپ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی اور ڈریپ سے امپورٹ کی گئی ادویات سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا ڈریپ نے نان رجسٹرڈ ادویات کی در امد کی اجازت کیسے دی؟ کس اسپتال نے مشینری اور ادویات مانگی تھیں اور بھارت سے آنے والی ادویات کون سی تھیں؟ جس پر چیئرمین ڈریپ نے بتایا کہ ایمر جنسی میں ادویات،مشینری در آمد کی اجازت دے سکتے ہیں، بھارت سے آنے والی ادویات کی امپورٹ پر پابندی لگی تھی، بھارت سے خام مال دوبارہ آرہا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے جواب میں کہا کہ گزشتہ سال کی معلومات ابھی نہیں ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ پہلےبھی بی ایم ڈبلیو،ڈبل کیبن پراڈو خریدنے پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کیاتھا، اب پنجاب حکومت دوبارہ 50کروڑکی گاڑیاں خریدرہی ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا بدنامی میں پاکستان زمین کی تہہ تک پہنچ چکا ہے، پاکستان کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک کہا جاتا ہے، سی اے اے کے بعض جاری لائسنس سمجھ سے باہر ہیں ، ڈی جی سی اے اے نے جواب میں بتایا کہ جس فرانزک آڈٹ کےمطابق 262 لائسنس جعلی ہیں، 28 لائسنس منسوخ کرکے189 کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے ، 2010 سے 2018 تک تھرڈ پارٹی فرانزک آڈٹ کرایا گیا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے سوال کیا پی آئی اے کو 450 پائلٹس کی ضرورت ہی کیوں ہے، جس پر سی ای او ارشد ملک نے کہا جعلی ڈگریوں والے 15 پائلٹس کو برطرف کیا گیا، پائلٹس کو صرف معطل کر سکتا ہوں، برطرف سی اے اے کرتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جعلی لائسنس کا اجراء:افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
جعلی لائسنس جاری کرنیکا معاملہ: افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
جنرل سلیمانی کا قتل؛ ایرانی وزیر خارجہ کا جائے وقوعہ کا دورہ -بغداد: ایران کے وزیر جارجہ جواد ظریف فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد پہلی عراق پہنچ گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ عراق کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بغداد کے اس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مقام پر گئے جہاں رواں سال جنوری میں جنرل سلیمانی اور ان …
مزید پڑھ »
اہم قانون سازی: حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
اہم قانون سازی ، حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہاسلام آباد : حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس عید سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »