جماعت اسلامی بڑے دل کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کرے، ترجمان سندھ حکومت

پاکستان خبریں خبریں

جماعت اسلامی بڑے دل کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کرے، ترجمان سندھ حکومت
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

کراچی میں پہلی دفعہ پیپلز پارٹی نے کلین سوئپ کیا ہے، سعدیہ جاوید

حکومت سندھ کی ترجمان و رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو بڑے دل کے ساتھ اپنی شکست کو تسلیم کرنا چاہئے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات پر اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں سندھ بھر سے پیپلز پارٹی نے کلین سوئیپ کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پورے ملک کی طرح پورا صوبہ سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر لبیک کہتا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان خصوصاً میئر کراچی اور منتخب نمائندے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، کراچی میں پہلی دفعہ پیپلز پارٹی نے کلین سوئپ کیا ہے، اس جیت نے مخالفین کو یہ پیغام دیا ہے کہ کراچی کے جیالا میئر اور منتخب نمائندے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جیت میں مخالفین کے لیے پیغام ہے کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کر رہے، جماعت اسلامی کو اپنی کارکردگی پر سوچنا چاہیے کہ وہ کیا غلط کر رہے ہیں، کراچی کی عوام جماعت اسلامی کی تاریخ کو اچھی طرح جانتی ہے جس نے ہمیشہ تقسیم اور لسانیت کی سیاست کی ہے۔ جماعت اسلامی کی کارکردگی نسلہ ٹاور کی شکل میں سب کے سامنے ہے، اب ایسے نہیں چلے گا، عوام ان کو ووٹ دیں گے جو کام کرے گا، کراچی کے امیر جماعت اسلامی کو ضمنی انتخابات میں خراب کارکردگی پر مستعفی ہوجانا چاہئے، جماعت اسلامی کو اپنے دعووں کے مطابق امیرِ کراچی کی کارکردگی کا محاسبہ کرنا چاہئے۔Nov 13, 2024 01:14 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب، چیئرمین کی 3 نشستیں جیت لیںکراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب، چیئرمین کی 3 نشستیں جیت لیںکراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے، وائس چیئرمین کی ایک نشست جماعت اسلامی کے نام رہی
مزید پڑھ »

کشمیر اشتہارات اور نعرے بازی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، حافظ نعیمکشمیر اشتہارات اور نعرے بازی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، حافظ نعیم27 اکتوبر کو ایک اشتہار دے کر حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتی، امیر جماعت اسلامی پاکستان
مزید پڑھ »

کے-الیکٹرک کی وجہ سے ملیرایکسپریس وے کے پہلے حصہ کا کام مکمل نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کو بریفنگکے-الیکٹرک کی وجہ سے ملیرایکسپریس وے کے پہلے حصہ کا کام مکمل نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کو بریفنگوزیراعلیٰ سندھ نے کے-الیکٹرک کو اپنی تنصیبات دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، ترجمان
مزید پڑھ »

سارہ علی خان اور سدھارتھ ملہوترا نے نئی فلم سائن کرلی، کب ریلیز ہوگی؟سارہ علی خان اور سدھارتھ ملہوترا نے نئی فلم سائن کرلی، کب ریلیز ہوگی؟سارہ پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی
مزید پڑھ »

مشہور اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے کیلیے تیارمشہور اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے کیلیے تیارفیشن کمپنی پراڈا ایکسیئم اسپیس کے ساتھ مل کر یہ اسپیس سوٹ ڈیزائن کرے گی
مزید پڑھ »

قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی اپنی کوششیں روک دیںقطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی اپنی کوششیں روک دیںقطر ثالثی کی اپنی کوششوں کو اس وقت دوبارہ شروع کرے گا جب دونوں فریقین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی آمادگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے: وزارت خارجہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:34:48