سرکاری افسران کی بیگمات اور بچوں کا خرچہ عوام کیوں ادا کریں، یہ نہیں ہو سکتا تم عیاشیاں کرتے رہو اور ہم ٹیکس ادا کریں: امیر جماعت اسلامی
. فوٹو فائل
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی جو مطالبات کر رہی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہیں، صنعتوں سے تعلق رکھنے والے وفد کو دھرنے میں خوش آمدید کہتا ہوں، صنعتکاروں کا دھرنے میں آنا ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا آئی پی پیز کے معاہدے پر جب تک نظر ثانی نہیں ہو گی دھرنا ختم نہیں ہو گا، جب آپ اپنے فری پیٹرول، بجلی ختم کریں گے، بڑی گاڑیاں چھوڑیں گے تو حالات بہتر ہوں گے، بجلی کی قیمت ہر صورت لاگت کے مطابق کرنا ہو گی، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کا بڑا حصہ جمع کرایا ہے، جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا آخری معاہدے میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ فوڈ آئٹمز، تعلیم، ہیلتھ پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، ان ظالموں نے دودھ، فوڈ آئٹمز اور اسٹیشنری پر بھی ٹیکسز لگا دیے، جاگیردار طبقے پر اس لیے ٹیکس نہیں لگتے کیونکہ یہ خود حکومت میں شامل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاریامیر جماعت اسلامی دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے
مزید پڑھ »
حکومت خام خیالی میں نہ رہے، عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا: حافظ نعیمحکومت نے بجلی کے بل، تنخواہ دار کا انکم ٹیکس اور آئی پی پیز کا معاملہ حل نہ کیا تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے: امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلانگورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دینا ہے: حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، حکومت سے دوسری بیٹھک آج ہوگیلیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے
مزید پڑھ »
راولپنڈی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگاآج 3 بجے کمشنرآفس میں حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، تاجروں نے بھی دھرنے کی حمایت کردی، احتجاج کا اعلان
مزید پڑھ »
توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مستقل لائحہ عمل کی ضرورت ہے: وزیر خزانہآئی پی پیز کا اسٹرکچرل حل نکالنا ہوگا، ہمیں بورڈز کو تبدیل کرنے میں 4 ماہ لگ گئے: وزیر خزانہ
مزید پڑھ »