اسلام آباد میں جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس 25 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس صرف 42 روز میں مکمل ہو گا۔ انڈر پاس کا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انڈرپاس 25 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا مے جناح ایونیو ایف 8 انٹرچینج منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے پر پیش رفت اور تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے فلائی اوور اور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے۔
منصوبے کو ریکارڈ مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجیئنرز سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ حکام نے منصوبے سے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر کام شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ انڈر پاس کے گرڈرز کا کام تکمیل کے قریب ہے جبکہ انڈر پاس کے بیڈ کی کنکریٹ کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ جناح ایونیو انٹرچینج کے 74 میں سے 70 پائلز کا کام مکمل کیا جاچکا ہے
ISLAMABAD JINNAH AVENUE EXCHANGE CHOK UNDERPASS TRAFFIC CONSTRUCTION
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی کریم آباد انڈر پاس، کورنگی کاز وے، ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنیکی ہدایتکریم آباد پر دو دو لائن پر مشتمل انڈر پاس 3.8 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اینٹوں کے بھٹے ریگولرائز کرنے کا قانون منظوربھٹوں کو 120 دن میں رجسٹر کرنا، نئے بھٹوں کیلئے سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی، خلاف ورزی پر 6 ماہ قید ،2 لاکھ جرمانہ ہوگا
مزید پڑھ »
گجرانولہ میں حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بحالی و مرمت کا کام 2025 میں مکمل ہوگامنصوبے کا بجٹ 84.5 ملین روپے ہے، کام کا زیادہ تر حصہ مکمل کر لیا گیا ہے
مزید پڑھ »
بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے دیسیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈلیڈ میں شروع ہوگا
مزید پڑھ »
وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلانمنگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا
مزید پڑھ »
سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل: آرمڈ فورسز میں نہ ہونیوالا فرد فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آسکتا ہے؟ سپریم کورٹاگر صدرہاؤس پرحملہ ہو تو ملزم کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگا مگر آرمی املاک پر حملہ ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹس میں؟ جسٹس جمال کا حکومتی وکیل سے سوال
مزید پڑھ »