لاہور: پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ زبان زد عام ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی قوم کے لیے بہت سی خدمات ہیں۔ٹھیک تین سال پہلے تصویر بہت مختلف تھی، آج جیسا امن تھا نہ ہی سکون، دنیا
پاکستان کو انتہا پسندی کے حوالے سے جانتی اور پہچانتی تھی، جہاں بھی دہشتگردی کا ذکر آتا، وطن عزیز سر فہرست ہوتا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے دیکھیں تو آرمی چیف کی ہدایت پر ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حتمی آپریشن ردالفساد شروع ہوا، سپہ سالار کی سکیورٹی پالیسی کا منفرد پہلو یہ تھا کہ انھوں نے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں سے مذاکرات بھی کیے۔ سپہ سالار کا اپنے سپاہیوں میں گہرا اور دوستانہ اثر رسوخ ہے، گزرے تین سال کے دوران وہ مسلسل کنٹرول لائن اور اگلے مورچوں کے دورے کر کے جوانوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہے۔ مذہبی اور قومی تہوار ہو یا کوئی اور اہم موقع، آرمی چیف عمومی طور پر جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر ہی گزارتے رہے۔
بحالی امن کے حوالے سے سپہ سالار کے وژن کو ملکی سطح پر تو سراہا ہی گیا، اقوام عالم بھی اس کا گرویدہ ہے، امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے میں آرمی چیف کے کردار کو سراہا گیا، پینٹاگون کی جانب سے جنرل قمر باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں، معاشی اور اقتصادی حالت کی بہتری کے لیے انہیں قومی ترقیاتی کونسل کا حصہ بنایا گیا۔ جنرل قمر باجوہ نے حکومت کے معاشی ماہرین، ملک کی معروف کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ ’کھلے ڈلے اور بے تکلف فوجی‘پاکستان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جب بری فوج کی کمان سنبھالی تو ان کے سامنے دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے لے کر فوج سے ’ناراض‘ وزیراعظم نواز شریف سے ریاستی امور پر ہم آہنگی جیسے متعدد چیلنجز تھے: ماجد نظامی کا کالم
مزید پڑھ »
جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل فروغ نسیم کالائسنس بحالجنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل فروغ نسیم کالائسنس بحال Pakistan FaroghNaseem Lawyer QamarJaveBajwa Licence pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین مقرر - ایکسپریس اردوعاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا
مزید پڑھ »
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات -اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کردیا گیا ، عاصم سلیم باجوہ 4سال کےلیےسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین رہیں گے۔
مزید پڑھ »