اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.
50 فیصد اضافہ ہو گیا ۔جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق نے جولائی میں سبزیاں 23.8 فیصد مہنگی ہوئیں ۔شہری علاقوں میں ٹماٹر 179 فیصد جب کہ پیاز 16.6 فیصد مہنگے ہو گئے۔ جولائی میں انڈے 10.8، مسالحہ جات 7.5 فیصد، گندم 7.4، آلو 4.5 فیصدجبکہ گوشت 3.9 چینی 3.8 فیصد اور لوبیا 3 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں موٹر فیول 27 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو جولائی میں شہری علاقوں میں ٹماٹر 100 فیصد آلو 63 فیصد، دال مونگ 46.25 فیصد، انڈے 43.11 فیصد، مرغی 36.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ جولائی میں سالانہ بنیاد پر چینی 17 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گندم 28.52 فیصد اور آٹا 18.52 فیصد مہنگا ہوا۔
جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی ۔حکومت نے رواں مالی سال مہنگائی کی شرح کا ہدف 6.5 فیصد رکھا ہے ،تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے یہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وبا میں کمی؛ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال - ایکسپریس اردوبینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 جب کہ جمعے کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے
مزید پڑھ »
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 49 پیسے مہنگالاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 49 پیسے مہنگا ہو گیا۔
مزید پڑھ »
عید کے دن پاکستان کے شہر کوئٹہ میں گوشت منڈی کی تصویری جھلکیاں - BBC News اردوعید پر قربانی تو ایسے افراد ہی کر سکتے ہیں جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں۔ وہ قربانی میں سے غریبوں کے لیے حصہ نکالتے ہیں۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں عید کے دن ایسے غریب افراد یہ گوشت سستے داموں ایک عارضی منڈی میں غریب گاہکوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ کمی - ایکسپریس اردو24 گھنٹوں میں کورونا کے 553 کیسز ریکارڈ، 6 مریضوں کا انتقال
مزید پڑھ »
پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاریصوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 مزید اموات ہوئیں۔
مزید پڑھ »
پیر کے روز بالائی پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانلاہور: (دنیا نیوز) پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »