جیلوں میں موجودبیمارقیدیوں کاریکارڈ طلب،اسلام آبادہائی کورٹ SohailRashid8 کی رپورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انسانی حقوق سے ملک بھر کی تمام جیلوں میں موجود بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کی درخواست پر سماعت کےدوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئےکہ انسانی حقوق کے اِس اہم مسئلے پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی درخواست پر سماعت کی۔ قیدی خادم حسین نے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالتی نوٹس پروزارت انسانی حقوق کی خاتون وکیل پیش ہوئیں۔عدالت نے پورےملک کی جیلوں میں موجود تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اطہرمِن اللہ نےوزارت انسانی حقوق کوحکم دیا کہ تمام جیلوں میں بیمار قیدیوں کا مکمل ریکارڈ جمع کرکے پیش کریں۔ ریمارکس میں کہا کہ یہ انسانی حقوق کا اہم مسئلہ ہے، اِس حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ یہ بھی کہا کہ اڈیالہ کے قیدی خادم حسین سے متعلق بھی تحریری حکم جاری کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ماضی میں کب اور کس نے ’ٹین ایج‘ میں ڈیبیو کیا؟ - Opinions - Dawn News
مزید پڑھ »
وعدے کے باوجود پاکستان مزدوروں کے حقوق میں بہتری لانے میں ناکام - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وعدے کے باوجود پاکستان مزدوروں کے حقوق میں بہتری لانے میں ناکام - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »