ادالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کردیا۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی، جب کہ پراسیکیوشن کی درخواست پر مقدمے کی سماعت روزانہ ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مزید ایک ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کردی۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ عدالت نے غیر حاضر ملزم محمد عاصم کا ٹرائل الگ کر دیا اور آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادت طلب کر لی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت
مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 13 جنوری سے روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے دوران سماعت عمر ایوب کی ریکارڈ فراہمی، اجمل صابر اور انصر اقبال کی بریت کی درخواستوں پر وکلائے صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ ساتھ ہی عدالت نے ملزم عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست بھی منظور کر لی واضح رہے کہ ملزم عثمان ڈار نے 13 جنوری سے 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ ان کی غیر موجودگی میں حسنین اقبال سنبل ان کے پلیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی، تاہم آج کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ عدالت نے آج کی سماعت کے لیے کسی گواہ کی طلبی کے نوٹس جاری نہیں کیے تھے، تاہم ملزمان کی حاضری لگا دی گئی۔ سماعت میں عمر ایوب خان کی شواہد کی آڈیو ، وڈیوز کی کاپی،اقبالی بیان کی نقل فراہمی کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ا سی طرح کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے کی درخواست پر بھی دلائل سنے گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائدشاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست دائر کی گئی جس کے باعث ان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 14 ملزمان پر فرد جرم عائدانسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کنول شوذب سمیت دیگر درجنوں ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کیا۔ اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 19 ملزمان پر فرد جرم عائدانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، شہریار آفریدی اور کنول شوزب سمیت مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد، تعداد 116 ہوگئیزین قریشی، راجہ ناصر محفوظ اور راجہ شہباز شامل، پراسیکیوٹر کی تین غیر حاضر ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست
مزید پڑھ »
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائدانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردیا۔ عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملے میں 14 ملزمان پر فرد جرم عائدعدالت نے جی ایچ کیو حملے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے کیس کی مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا۔
مزید پڑھ »