پروفیسر حافظ سعید کو سزا کیوں سنائی گئی ہے۔۔۔؟ ان کے وکیل کا دعویٰ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates HafizSaeed
لاہور: کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کے وکیل محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان عمران فضل گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف اگرچہ کالعدم تنظیم سے تعلق اور پراپرٹیز رکھنے کے جرم میں گیارہ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، لیکن عدالت نے واضح طور پر یہ بھی قرار دیا ہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف کسی قسم کی دہشت گردی کی معاونت اور غیر قانونی فنڈنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
محمد عمران گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے مقدمات کی سماعت کے دوران جتنے بھی گواہ پیش کئے گئے وہ حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کسی طرح کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔یاد رہے کہ لاہور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر 11 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔
حافظ سعید کے علاوہ ان کی تنظیم کے رہنما پروفیسر ظفر اقبال کو بھی انہیں دو مقدمات میں 11 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 برس قید کی سزالاہور میں عدالت نے حافظ سعید کو دہشت گردی کے لیے رقم جمع کرنے اور کالعدم تنظیم کی رکنیت پر دو مقدمات میں الگ الگ ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے 2مقدمات میں11سال قید - Dawn News
مزید پڑھ »
حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید - ایکسپریس اردوانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
مزید پڑھ »
حافظ محمد سعید کیخلاف دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزاحافظ محمد سعید کیخلاف دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے 2 مقدمات میں 11 سال قید - Dawn News
مزید پڑھ »