امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 80 فیصد ارب پتی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے بوٹ پالش کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ انہوں نے عدلیہ، حکومت اور تعلیمی مسائل پر بھی تنقید کی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں 80 فیصد ارب پتی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے بوٹ پالش کرکے فارم 47 سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں۔ سائنس کالج وحدت روڑ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو مسجد سمجھ کر حفاظت کرنے والوں کا راستہ روکتی اور لٹیروں کو قوم کے سروں پر سوار کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کے بم برداشت کررہے ہیں، لوگ اشیائے خورونوش خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، پنجاب اسمبلی میں
بیٹھے نام نہاد عوامی نمائندوں نے اپنی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کرلیا، اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں، حکمران ملک لوٹ کر بھی کھا رہے ہیں تنخواہیں بھی بڑھا رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکمران طبقہ کا مشن ہے قوم کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھو اپنی اولادوں کو پڑھنے کے لیے باہر بھیجو، پنجاب میں تعلیمی اداروں کی این جی اوز کو فروخت قبول نہیں، افسوس کہ عدالت نے اس عمل کے خلاف پٹیشن سننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے بننے والی عدلیہ فیصلوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھتی ہے، ہمیں عدلیہ سے انصاف نہیں ملے گا تو سڑکوں پر عدالتیں لگائیں گے۔ حکمرانوں میں سندھی، مہاجر، پنجابی، پشتون کی کوئی تقسیم نہیں، یہ خود متحد عوام کو تقسیم کرتے ہیں۔ فرقہ پرستی، قوم پرستی کے بت توڑے بغیر ملک آزاد نہیں ہو سکتا۔ طلبہ یونین بحال کی جائے، اس کا کنکشن کاٹ کر پورے جمہوری پراسس کو تباہ کر دیا گیا، اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں میں امید کی کرن ہے، طلبہ میں بیداری کی جدوجہد تیز کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجوں یونیورسٹیوں میں تعلیم مفت کردی جائے تو قومی خزانہ سے ساڑھے پانچ سو ارب سالانہ دینا پڑے گا، حکمران پورے ملک کے نوجوانوں کو ساڑھے پانچ سو ارب نہیں دے سکتے، آئی پی پیز کے چند مالکان کو اس بجلی کی مد میں جو بنی ہی نہیں دوہزار ارب دے دیے گئے
حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پارلیمنٹ ارب پتی اسٹیبلشمنٹ عدلیہ تعلیم طلبہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ انویسٹمنٹ فرم کی اسکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی ہیں اور ان کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے
مزید پڑھ »
جرنیلوں کو سکھایا گیا تم حاکم ہو، اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، امیر جماعت اسلامیکوئی اسٹیبلشمنٹ کے بوٹ پالش کر کے، کوئی اپنے ہاریوں پر جبر کر کے اسمبلیوں میں بیٹھا ہے،حافظ نعیم الرحمٰن
مزید پڑھ »
عمران خان کو رہا کرو؛ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے ایڈوائزز کا مطالبہکانگریس ارکان کا پاکستان میں انٹرنیٹ بندش ختم اور حق اظہار رائے کے احترام کا مطالبہ
مزید پڑھ »
ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، اس حکمرانی کو تسلیم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمانملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، اس حکمرانی کو تسلیم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان
مزید پڑھ »
کوئی اپنی دولت یا بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا، امیر جماعت اسلامیمنظم طریقے سے نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں 29 دسمبر کوعظیم الشان ملین مارچ ہوگا، امیر جماعت اسلامیحکومت اور اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »