منظم طریقے سے نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل اور مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اپنی دولت اور بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے حقیقی مالک ہیں اور تعلیم کے راستے سے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے، ہمیں اس ملک کو ایسا پاکستان بنانا ہے جس کے لیے ہمارے آبا و اجداد نے قربانیاں دی تھیں، ہم دین کی بنیاد پر ملک کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، جہاں سب کے لیے عدل کا ایک ہی نظام ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ فیسوں کی وصولی میں زیادتی کی جا رہی ہے، کراچی اور سندھ یونیورسٹی کے طلبہ کی فیسوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، کراچی کے طلبہ سے بھی اتنی ہی فیس لی جائے جتنی سندھ یونیورسٹی کے طلبہ سے وصول کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک این جی او جب ہزاروں طلبا و طالبات کو پڑھا سکتی ہے تو حکومت اور ریاست کیوں نہیں کرسکتی، اگر حکومت اور ریاست عوام کو تعلیم نہیں دے رہی تو ہم پر فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو اپنے سروں سے ہٹا دیں جو ہمارے ہی ٹیکسوں کا پیسا ہم پر خرچ نہیں کرتے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں، حافظ نعیمزیادہ بجلی یونٹس پر حکومتی ریلیف عوام سے سنگین مذاق ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
مزید پڑھ »
تجزیہ کار عامر ضیا: سیاسی احتجاجات کی طرف سے یا حکومت کی طرف سے تشدد قابل مذمت ہےتجزیہ کار عامر ضیا نے کہا کہ سیاسی احتجاجات کی طرف سے یا حکومت کی طرف سے تشدد قابل مذمت ہے اور اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھ »
صوبائی اور مرکزی حکومت بدامنی ختم کرنے کے بجائےآپس میں لڑ رہی ہیں، سراج الحقمرکزی اور صوبائی حکومت کی لڑائی کی وجہ سے خیبرپختونخوا سینڈوچ بن گیا ہے، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان
مزید پڑھ »
قوم میں اشتعال اور مایوسی ہے، مسائل کے حل کیلئے قومی جرگہ بلایا جائے، سراج الحقسب کو احتجاج اور دھرنے دینے کا آئینی حق حاصل ہے، امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
مسئلہ فلسطین پر پاکستانی قوم متحد و یک آواز ہے، حافظ نعیم الرحمنبیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا میں 2 عشروں سے آپریشن ہورہا ہے مگر امن نہیں آسکا، حافظ نعیماب مزید کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، ضلع کرم کا مسئلہ حل کرنے کیلیے گرینڈ جرگہ بلایا جائے، امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »