لبنانی مزاحمتی تنظیم کا تل ابیب اور حیفہ میں ملٹری بیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
لبنان سے داغے گئے حزب اللہ کے راکٹوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں حشارون اور تیرا میں عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں مجموعی طور پر 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل پر 130 سے زیادہ راکٹوں اور 10 ڈرونز سے حملہ کیا گیا جس میں سے چھ ڈرون لبنان اور تین عراق سے بھیجے گئے تھے جبکہ ایک ڈرون کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا، اسرائیلی فوج سات ڈرونز کو روکنے میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب سے 25 کلو میٹر دور وسطی اسرائیل کے شہر تیرا پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے، راکٹ لگنے سے ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ ہوگئی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا حزب اللہ نے ڈرون اور میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ ان حملوں میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی ایئر بیس جبکہ اسرائیلی شہر حیفا میں زیولون ملٹری انڈسٹریز کے اڈے کو نشانہ بنایا، اسی طرح حیفہ کے شمال میں کریوٹ کے علاقے کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید کردیگزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے
مزید پڑھ »
لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک؛ 19 زخمیلبنان میں حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک؛ 19 زخمی
مزید پڑھ »
حزب اللہ نے اپنے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیااسرائیل نے پہلے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور پھر ان کے ممکنہ جانشین کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا
مزید پڑھ »
اسرائیلی کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس یا آرمی ہیڈکوارٹر کے بجائے خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہحزب اللہ کے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملے کے بعد کابینہ اجلاس خفیہ مقام پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا
مزید پڑھ »
اسرائیل پر حزب اللہ کے حملے میں ایک یہودی اور 4 غیرملکی ہلاکحزب اللہ کے حملوں میں اسرائیلی زمین پر مارے گئے افراد کی تعداد 68 ہوگئی جن میں نصف فوجی تھے
مزید پڑھ »
حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملے میں مارے گئے فوجیوں کی شناخت ہوگئیاسرائیلی فوجی اڈے پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جس میں 70 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے
مزید پڑھ »