حکومت اپنے لانے والوں کیلئے بوجھ بن گئی: سراج الحق تفصیلات جانئے: DailyJang
امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کی کارکردگی کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے لانے والوں کے لیے بوجھ بن گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر وزراء نے جو سیاست کی وہ مہذب معاشرے میں نہیں ہوتی، وزیرِ اعظم کی اس پر تقریر بھی خود ان کی اہمیت کم کرتی ہے۔سراج الحق نےکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 22 دسمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بھی کیا۔گزشتہ روز باجوڑ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے شفاف الیکشن آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی خود مختاری پر مکالمہ شروع نہ کیا تو وقت ہاتھ سے نکل...
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسوں کو آگے بڑھا رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن میں شامل پاناما کے ملزمان کا احتساب اس لیے نہیں ہو رہا کہ وہ با اثر لو گ ہیں، نیب کو سیاست کی بجائے احتساب کرنا چاہیے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کی سیاست نظام کی بجائے شخصیات کے گرد گھومتی ہے، بااثر سیاسی شخصیات خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، اس لیے بڑے بڑے مگرمچھ احتساب کے شکنجے میں نہیں آتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے قربانیاں ہمیشہ غریبوں نے دی ہیں اور امیروں نے ان کا پھل کھایا ہے، عوام دینے والے اور حکمران ہڑپ کرنے والے ہیں، اس فرسودہ سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے اور اس کی جڑیں کاٹنے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت نے15ماہ میں 115 یوٹرن لیے، سراج الحقامیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پندرہ مہینوں میں 115 یوٹرن لیے ہیں
مزید پڑھ »
کشمیر کو آزاد کراکر دم لیں گے، سراج الحقکشمیر کو آزاد کراکر دم لیں گے، سراج الحق مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu Kashmir
مزید پڑھ »
وہ وقت دورنہیں جب موجودہ وزیراعظم بھی کہتےپھریں گے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘کنفیوژن کے شکارعمران خان نےقوم کو بھی پریشان کررکھاہے:سراج الحقڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا
مزید پڑھ »
جمعیت علمائے اسلام سمیت اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف مظاہرے جاریاسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام پلان سی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان مظاہروں میں ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن شریک تھے۔
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کے بعد سندھ حکومت کا بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہکراچی : سندھ حکومت نے بزرگ سزایافتہ مردوخواتین قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا معمراور بیمارقیدیوں کی رہائی سندھ پریژن ایکٹ کےتحت کی جائےگی
مزید پڑھ »