اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر و وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کو فروغ دینے
سخت گرمی میں دھوپ میں کھڑا رہنے کی سزا، کمسن طالبعلم زندگی بھر کیلیے معذور ہوگیااسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر و وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان فٹبال لیگ کو فروغ دینے کیلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
پی ایف ایل کے وفد نے مائیکل اوون اور فرحان احمد جونیجو کی زیرِ قیادت مشیر وزیر اعظم و وزیر رانا ثنا اللہ، وفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔ اس موقع پر رانا ثنا اللہ، جن کے پاس اسپورٹس کا محکمہ بھی ہے، نے کہا کہ آپ ہمارے پاس 27 افراد پر مشتمل وفد ساتھ لے کر لائے ہیں ان میں 8 ملکوں کے فٹبال کے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں، ہم انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ تمام مشکلات کی پرواہ کیے بغیر فٹبال کی ترقی اور پاکستان کے بچوں کیلیے کام کریں، آپ کو حکومت پاکستان سے جو بھی تعاون درکار ہے وہ ہم آپ کو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور پاکستان کے بچوں کیلیے بہت بڑا اقدام ہے جو ملک میں ایک گیم چینجر ثابت...
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایف ایل کا دورہ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ہم لیگ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان میں فٹبال کا مضبوط ایکو سسٹم بنانے کیلیے پُرعزم ہیں۔ اس موقع پر اجلاس میں وفد کے سربراہ مائیکل اوون نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ڈیویلپ کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور ملک میں مجموعی طور پر فٹبال کا معیار بلند کرنا ہے۔اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے آج کے اجلاس سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے: عطا تارڑمیرے بھائی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
مزید پڑھ »
صوبائی حکومت کے معاہدے پردستخط، بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ کے دروازے کھل گئےملالہ یوسفزئی نے تقریب میں اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی
مزید پڑھ »
صدر یو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانیابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہابوظبی میں ہونیوالی ملاقات میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانیوزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات،آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
مزید پڑھ »
ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، لاپتہ افراد کیس کا تحریری حکمنامہ جاریاٹارنی جنرل نے اسٹیٹ اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی
مزید پڑھ »