پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی این جی او نہیں ہے، عمر ایوب
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے۔ اگر راستے بند کیے جائیں گے توپرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی این جی او نہیں ہے۔ یہ تو فاششٹ حکومت ہے جو گولیاں اور آنسو گیس شیل برساتی ہے۔ لوگوں کو مارتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظورکرلی۔ عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عمر ایوب کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 اور تھانہ کورال میں 1 مقدمہ درج تھا۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمہ میں بھی عمر ایوب کی عبوری ضمانت پانچ ،پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر دونوں عدالتوں نے 21 دسمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا۔Dec 08, 2024 01:34 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
احتجاج کی کال صرف عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں: بیرسٹرگوہرپی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے، صرف ابتدائی رابطہ ہوا تھا، کسی نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی: چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ میزبانی کے حوالے سے جنوبی افریقہ ہی لاعلمآئی سی سی اور کرکٹ جنوبی افریقہ کے درمیان کوئی رابطہ ہی نہ ہوا، رپورٹس
مزید پڑھ »
روس کے ساتھ خام تیل کی خریداری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، وزیر پیٹرولیمروس سے خام تیل کی خریداری پر بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن کوئی معاہدہ نہیں ہوا، مصدق ملک
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے دوبارہ اسلام آباد آنے پر غیر مقتدر کہاپی ٹی آئی کے چیئرمین عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فی الحال دوبارہ اسلام آباد آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بانی تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ کوئی رہنما احتجاج کی کال نہیں دے سکتا۔ عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کو 12 شہدا کا بتایا جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمر ایوب نے کہا کہ پی غیر سنجیدہ حکومت ہے۔
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا استعمال سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کیا ہے؟ اعلامیہ جاریوی پی این یا کوئی ایپ بذات خود ناجائز یا غیر شرعی نہیں، ان كے درست یا غلط استعمال پر شرعی حكم كا دارومدار ہوتا ہے
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا استعمال سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کیا ہے؟ اعلامیہ جاریوی پی این یا کوئی ایپ بذات خود ناجائز یا غیر شرعی نہیں، ان كے درست یا غلط استعمال پر شرعی حكم كا دارومدار ہوتا ہے
مزید پڑھ »