حکومت کا قومی اسمبلی کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

حکومت کا قومی اسمبلی کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 68%

NationalAssembly PTIGovernment

اسلام آباد: حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں بجٹ منظوری سمیت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئینی طور پر پارلیمنٹ کی کاروائی کے دن پورے کرنے سمیت پارلیمنٹ کا طویل ترین اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری آج صدر کو ارسال ہوگی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس پانچ جون کوشام چار بجے طلب کیا جائیگا جو تیرہ اگست تک جاری رہے گا،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھن اجلاس ہوگا۔

بابر اعوان نے بتایا کہ اجلاس سے متعلق اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے،اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری آج صدر کو ارسال ہوگی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان کے مطابق اجلاس پانچ جون سے تیرہ اگست تک جاری رہے گا،اسی دوران بجٹ آئے گا اور قانون سازی ہوگی، طویل ترین سیشن کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے،نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں قومی یکجہتی کا فقدان تھا، خواجہ آصفاسمبلی اجلاس میں قومی یکجہتی کا فقدان تھا، خواجہ آصفمسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ افسوس ہےقومی اسمبلی اجلاس میں قومی یکجہتی کا فقدان تھا، وزیر صحت اور وزیر اعظم اجلاس سےغائب تھے۔
مزید پڑھ »

پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہپنجاب حکومت کا شاپنگ مالز 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد کی تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھول دیئے گئے، پنجاب حکومت نے بھی شاپنگ مالز 24 گھنٹے
مزید پڑھ »

وفاقی حکومت کا ملک کے بڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا اصولی فیصلہوفاقی حکومت کا ملک کے بڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا اصولی فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) ائیرپورٹس آؤٹ سورس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھ »

بلوچستان حکومت کا فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہبلوچستان حکومت کا فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہاجلاس میں اتفاق پایا گیا کہ ایس او پیز کے بغیر ٹرانسپورٹ کھلنے سے کورونا دیہاتوں تک پھیل سکتا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 05:28:48