حکومت کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ SamaaTV
Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 57 mins agoحکومت نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وطن واپسی پر ان افراد کو 7 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
چئیرمین سیفران کمیٹی سینیٹر تاج آفریدی نے وزیراعظم کو کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر خط لکھا تھا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو افغانستان میں پھسنے پاکستانیوں کو وطن لانے کے بعد طور خم بارڈر پر قرنطینہ سینٹر میں قیام کے لئے بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیرمین تاج آفریدی کو فون کرکے وزیراعظم کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سینیٹر تاج آفریدی کا کہنا تھا کہ بارڈر پار پاکستانی مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے طور خم اور چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی درخواست کی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے وطن واپس لانے کا فیصلہحکومت کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے وطن واپس لانے کا فیصلہ Islamabad Govt Decides Bring Back Pakistanis Stranded Afghanistan MoIB_Official ForeignOfficePk moiafghanistan ARG_AFG pid_gov Pakistan PakistanFightsCorona
مزید پڑھ »
پاکستانی کا افغانستان میں امن کیلئے امریکی کوششوں کی حمایت کا اعادہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستانی کا افغانستان میں امن کیلئے امریکی کوششوں کی حمایت کا اعادہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان، سندھ حکومت کے تحفظات سامنے آگئےکراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک طرف لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہیں لیکن دوسری طرف بال کٹوانے کا کہتے ہیں۔ حیرت ہوئی وزیراعظم نے کہا بڑی کم اموات ہوئیں۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »