حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، حفیظ شیخ تفصيلات جانئے: DailyJang
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہےکہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی مسلسل فراہمی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے ایک لاکھ ٹن گندم پاسکو سے خریدی گئی ہے جب کہ ایک لاکھ ٹن مزید گندم حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسکو سے تین لاکھ ٹن گندم خریداری کی کوشش کررہے ہیں تین لاکھ ٹن گندم درآمد کا پلان کررہے ہیں خیبر پختونخوا حکومت 15 لاکھ ٹن گندم کا اسٹاک اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ نجی شعبہ سے بھی 15 لاکھ ٹن گندم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئندہ فصل تک 30 لاکھ ٹن گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے گندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے: عثمان بزدار
مزید پڑھ »
کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا:رضا ربانیکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کراچی سے متعلق بیان نئی بات نہیں
مزید پڑھ »
شیریں مزاری کا پورا سچوفاقی وزیر شیریں مزاری نے تو ڈھول کا پول ہی کھول کر رکھ دیا ہے۔ کشمیر کاز پر دفترِ خارجہ کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا کر انہوں نے وزارت اور سفارت دونوں کو ہی کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ پڑھیئےآصف عفان کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو
مزید پڑھ »
پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو
مزید پڑھ »
'پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کر سکتے تھے' -ساؤتھمپٹن: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہونے پر کہا ہے کہ پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کر سکتے تھے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ بارش سے متاثرہ میچز پر کوئی شکوہ نہیں کر سکتے انگلینڈ …
مزید پڑھ »