لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی سی بی ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہے جبکہ وفاقی حکومت نے مینجمنٹ کمیٹی دور کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا ہے۔
حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط لکھ دیا جس میں نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بناٸی جائے، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات اور نجم سیٹھی دور میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکواٸریاں ختم کی گٸی ہیں، حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4 جولاٸی تک فراہم کرنے کی تنبہیہ کی ہے، وزارت بین الصوباٸی رابطہ یاد دہانی خطوط 16 مٸی، 2، 13، 22 جون کو بھی لکھ چکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے - ایکسپریس اردوکوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، پی سی بیپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ انٹرینشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزید پڑھ »
ورلڈکپ 2023: پی سی بی نے ٹیم کو بھارت بھیجنے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لیورلڈکپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے؟ پی سی بی کا خط
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت جانے کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا، ذرائعپی سی بی نے بھارت میں ہونے والے 13ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کے لیے حکومت کو خط لکھا ہے۔ تفصیلات جانیے: ICCWorldCup2023 PCB ShehbazSharif DailyJang
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ 2023: پی سی بی کا ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت کیلئے حکومت کو خطلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا۔
مزید پڑھ »
آئی سی سی کا ورلڈ کپ وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہدبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »