گدی نشین اور ان کے اہل خانہ سمیت چند افراد عرس کی روایتی رسومات ادا کرسکیں گے
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے سبب عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کا سالانہ عرس رواں برس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی کابینہ کی سب کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دئیے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کوویڈ 19 کے پھیلاﺅ کے خدشات اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ عرس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گدی نشین اور ان کے اہل خانہ سالانہ عرس کے حوالے سے چند افراد کی شرکت کے ساتھ روایتی رسومات ادا کرسکیں گے جب کہ عوام الناس کو رسومات کی ادائیگی کے دوران شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محکمہ اوقاف، آئی جی پنجاب پولیس، ڈویژنل کمشنر ساہیوال، آر پی او ساہیوال، ڈپٹی کمشنر پاکپتن، ڈی پی او پاکپتن اور دیگر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی حکومت کا کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہوفاقی حکومت کا کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ - Aaj.tv
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کا دورہوزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کا دورہ CMPunjab Lahore UsmanBuzdar Visit WithoutProtocol PTIGovernment UsmanAKBuzdar PTICPOfficial GOPunjabPK ImranKhanPTI Fayazchohanpti
مزید پڑھ »