مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے مقدمے کو ثابت کرنا ناممکن ہے۔
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا۔ ایک بیان میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو پولیس پر حملے اور آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا مقدمہ ثابت کرنا ناممکن ہو گا، اگر ان پر فیک نیوز کا الزام ہے تو مقدمہ بھی اسی الزام کے تحت درج کیا جاتا۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی بالکل تائید نہیں کرتے، یہ جس کے کہنے پر ہوا
اور جس وجہ سے بھی ہوا افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں اور ان ہی تک محدود رہنی چاہئیں۔ اسلام پولیس نے 28 نومبر کو صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ کا فیصل معطل کردیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے 7 عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے، فیصل واوڈابشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، کیمیکل پھینکا گیا: مشعال کا الزام
خواجہ سعد رفیق مطیع اللہ جان مسلم لیگ (ن) عمران خان جسمانی ریمانڈ جوڈیشل ریمانڈ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صحافی مطیع اللہ جان کا دیا گیا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنجمطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی درخواست
مزید پڑھ »
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران اور شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاریمدعی مقدمے کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا
مزید پڑھ »
مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور اس کے پیش نوں کے متعلق کیا ہوا ہے؟مطیع اللہ جان کی بیوی کے لینے اسکول پہنچنے کے وقت پولیس نے انہیں گرفتار کرکے مارگلہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا اور اس کے پیش نوں کے متعلق کیا ہوا ہے؟
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کارکنان پر برہم کہا: اگر قیادت نہیں کر سکتے تو لوگوں کو باہر نکلنے کا کیوں کہاپی ٹی آئی کے کارکنان پر مذمت کی گئی ہے کہ گرفتار کرنے کے آپریشن کے وقت قیادت نہیں کرنے کے باوجود لوگوں کو باہر نکالنے کا کہا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاریمیری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »
صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواستایڈووکیٹ ایمان مزاری نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صحافی کی گرفتاری کو مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »