مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی درخواست
انسداد دہشت گردی عدالت سے صحافی مطیع اللہ جان کا دیا گیا دو روزہ جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے مقدمے کو مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور فی الفور مقدمہ خارج کر کے مطیع اللہ جان کو رہا کیا جائے۔درج ایف آئی آر کے مطابق مطیع اللہ جان کی گاڑی کو 28 نومبر کی رات اسلام آباد ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوگئے۔
گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ ملزم نشے میں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اے ٹی سی نے مبینہ آئس برآمدگی کیس میں صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ مطیع اللہ کو 28 کی رات اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
191 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، 156 کا جسمانی ریمانڈ منظور کر دیا گیاتھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن اور دھمیال کی حدود سے 191 ملزمان عدالت میں پیش کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر دیا۔
مزید پڑھ »
صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور پی ایف یو جے کی تشویشاسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے 30 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پی ایف یو جے نے صحافی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رہائش کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور انکے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیاگزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا
مزید پڑھ »
191 ملزمان کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، عدالت میں پیش کیا گیا191 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 156 کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
مزید پڑھ »
شہری کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا معاملہ؛ چئیرمین نادرا کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹساسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
مزید پڑھ »
جج دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ میں ملوث کے پی کے افسران کی ضمانت خارجگرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کا جسمانی ریمانڈ منظور
مزید پڑھ »