خواجہ آصف کی بجٹ تقریر میں وائس چانسلرز کیلئے ادا کئےگئے الفاظ پر معذرت

پاکستان خبریں خبریں

خواجہ آصف کی بجٹ تقریر میں وائس چانسلرز کیلئے ادا کئےگئے الفاظ پر معذرت
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

خواجہ آصف کی بجٹ تقریر میں وائس چانسلرز کیلئے ادا کئےگئے الفاظ پر معذرت khawajaasif excused NA

قومی اسمبلی میں جاری اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بجٹ تقریر کے دوران یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان میں معذرت کرلی ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر کے بارے میں یہ لفظ استعمال کرنے پر معافی مانگتا ہوں، گزارش کرتا ہوں کہ اسمبلی کارروائی سے بھی اس جملے کو حذف کیا جائے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ درس گاہوں اور اساتذہ کا میرے نزدیک بڑا احترام ہے، آج ہمارے ملک میں کرپشن ایک روایت بن گئی ہے، درس گاہوں میں ہمارے اس ایوان سے زیادہ سیاست ہے، میری تقریر میں کرپشن پر زور تھا، کرپشن کسی بھی شعبے میں ہو اس کی بات کی تھی ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے اس موقع پر کہا کہ جب آپ نے قومی اسمبلی میں تقریر کی تو میں موجود نہیں تھا، میں نے یہ الفاظ خود نہیں سنے، البتہ اخباروں کی زینت بنے، میں آپ کی جانب سے کہے گئے الفاظ کو حذف کرتا ہوں، تمام اراکین سے کہتا ہوں کہ الفاظ کا چناؤ بہتر کیا کریں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مجھے ابھی تک وائس چانسلرز کا کوئی خط نہیں ملا مگر آپ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، اراکینِ پارلیمنٹ قوم کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خواجہ آصف عام معافی مانگیں، وائس چانسلرز کا مطالبہخواجہ آصف عام معافی مانگیں، وائس چانسلرز کا مطالبہخواجہ آصف عام معافی مانگیں، وائس چانسلرز کا مطالبہ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کس بات پر معذرت کی؟خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کس بات پر معذرت کی؟قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نکتۂ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے معذرت کر لی۔
مزید پڑھ »

ٹیکس پر ڈاکا ڈالنے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، خواجہ آصفٹیکس پر ڈاکا ڈالنے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، خواجہ آصفاسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹیکس پر ڈاکا ڈالنے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، جہاں ہزاروں ارب کا ٹیکس چوری
مزید پڑھ »

جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سراء رکن چاندنی شاہ نے کیا کہا؟جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سراء رکن چاندنی شاہ نے کیا کہا؟جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سراء رکن چاندنی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار خواجہ سراء بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-01 03:15:14