خیبرپختونخواہ میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں اور کاروبار کیلئے اوقات کار مقرر | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

خیبرپختونخواہ میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں اور کاروبار کیلئے اوقات کار مقرر | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 68%

پشاور: خیبرپختونخواہ میں رمضان کے مہینے میں پہلے ہی لاک ڈاﺅن سے مستثنیٰ اشیائے ضروریہ کی دکانوں اور کاروبار کیلئے اوقات کار مقرر کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک

فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سلیم تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کے علاوہ کور کمانڈر پشاور لیفٹنینٹ جنرل نعمان محمود اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ایک ہفتے تک لوگوں کو عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی تلقین کی جائے گی جس کے بعد فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی دکانوں میں احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ سخت کی جائے گی اور جن دکانوں میں ان باتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا انہیں جرمانوں کی بجائے فوری طور پر سیل کردیا جائے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دُکانیں بشمول کریانہ اسٹور، تندور، سبزی کی دکانیں، دودھ کی دُکانیں صبح سے لے کر شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی جس کے بعد سب کچھ مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کیلئے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔...

رمضان کے دوران مساجد میں عبادات کی ادائیگی کیلئے قومی سطح پر علماء کی مشاورت سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے مقامی علماء کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل کیلئے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور جن مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہو رہا ہو ان مساجد میں نماز تراویح پڑھنے کی اجازت کو واپس لیا جائے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی، خام تیل کے نرخوں میں‌ اضافہانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی، خام تیل کے نرخوں میں‌ اضافہ
مزید پڑھ »

ملک بھر میں 10 ہزار 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 224 امواتملک بھر میں 10 ہزار 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 224 اموات
مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ تعداد 10 ہزار 513 ہو گئیپاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ تعداد 10 ہزار 513 ہو گئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہوگئی ہے ۔نیشنل
مزید پڑھ »

کورونا وائرس: انڈیا میں میں ایک دن میں 1486 کیسز، ڈاکٹروں پر پتھراؤ کرنے والوں میں وائرس کورونا کی تشخیص، تھائی لینڈ میں ایک ماہ کا بچہ صحتیاب، پالتو بلیوں میں بھی وائرس کی تشخیص - BBC Urduکورونا وائرس: انڈیا میں میں ایک دن میں 1486 کیسز، ڈاکٹروں پر پتھراؤ کرنے والوں میں وائرس کورونا کی تشخیص، تھائی لینڈ میں ایک ماہ کا بچہ صحتیاب، پالتو بلیوں میں بھی وائرس کی تشخیص - BBC Urduدنیا میں 26 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ انڈیا میں ایک دن میں کورونا کے تقریباً ڈیڑھ ہزار مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اترپردیش میں طبی عملے پر پتھراؤ کرنے والے پانچ افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-04 03:43:12