خیبر پختون خوا کا 2020-21 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق بجٹ سے متعلق خیبر پختون خوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ے کہ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فنانس بل کی منظوری دی جائے گا۔
خیبر پختون خوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 923 ارب روپے رکھا گیا ہے، صوبائی بجٹ میں 15 ارب روپے سے زائد سود کی ادائیگی کے لیے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرایع کے مطابق کے پی بجٹ میں صحت کے لیے 24 ارب 38 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سڑکوں کی تعمیر کے لیے 41 ارب 84 کروڑ سے زائد روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جب کہ تعلیم کے لیے 30 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کرونا کے لیے بجٹ میں 22 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے، توانائی کے لیے 11 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد، آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 315 ارب روپے سے زائد، اے ڈی پی کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرایع کے مطابق بجلی کے منافع، بقایا جات کی مد میں 60 ارب روپے سے زائد ملیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد ملیں گے، صوبے کو آئل اینڈ گیس رائلٹی کی مد میں 20 ارب روپے سے زائد ادائیگی ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ کا 1241 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلانکراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کا بجٹ ’اومنی نواز بجٹ‘ قرار دیکر مسترد کردیاپی ٹی آئی نے سندھ حکومت کا بجٹ ’اومنی نواز بجٹ‘ قرار دیکر مسترد کردیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سندھ کا 12 کھرب 24ارب روپے کا بجٹ منظور، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبریکراچی : سندھ کابینہ نے 12 کھرب 24ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا 12 کھرب 40 ارب کا بجٹ پیشسندھ حکومت کا 12 کھرب 40 ارب کا بجٹ پیش مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سندھ کا ٹیکس فری بجٹ؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان - ایکسپریس اردوبجٹ کا مجموعی حجم 12 کھرب 41 ارب روپے اور مجموعی خسارہ 18 ارب سے زائد ہے
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا، حجم 923 ارب روپے تک متوقع
مزید پڑھ »