لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے دستک ہیلپ لائن سے متعلقہ کاغذات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔مریم کی دستک' پروگرام کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ مریم کی دستک‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا صوبے کو ایک کلک پر لانے کیلئے یہ بہت بڑا اقدام ہے،...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے دستک ہیلپ لائن سے متعلقہ کاغذات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔مریم کی دستک" پروگرام کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ مریم کی دستک‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا صوبے کو ایک کلک پر لانے کیلئے یہ بہت بڑا اقدام ہے، میرا خواب ہے کہ حکومت پیپر فری ہو، ایپ کے ذریعے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، مریم کی دستک ایپ پر کل 535 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے کہا ہم نے رمضان پیکیج لوگوں کو گھروں تک پہنچایا، آئی ٹی کے شعبے میں ایک لاکھ تک نوکریاں پیدا کریں گے، 32 فیلڈ ہسپتال دیہات میں کام کر رہے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے کام کریں...
مریم نواز کا کہنا تھ اکہ فیلڈ ہسپتال سے غریب و نادارلوگوں کا علاج ہو رہا ہے. پہلے لوگوں کو لائن میں لگ کر ادویات لینا پڑتی تھیں.اب دل کے مریضوں کو ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کو آئے صرف تین ماہ ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے.روٹی 25 روپے سے 12 روپے تک آ گئی ہے، سبزیوں کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو گندم ہم خریدتے تھے اس بار نہیں خریدی، ہم نے پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا.اسی وجہ سے روٹی کی قیمت نیچے آئی ہے، بہت سال بعد مہنگائی کم ہو رہی ہے. ہم نے تین ماہ میں مہنگائی کم کر کے دکھائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا دہشت گردی،غنڈہ گردی اور جلاؤگھیراؤ کے دن ختم ہو گئے.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہم پولیس پر لگے داغ دھوئیں گے، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں آئی جی پنجاب اور ان کی فورس کے پیچھے کھڑی ہوں وہ وقت دور نہیں جب ہم پولیس پر لگے داغ دھوئیں گے۔
مزید پڑھ »
وزیر داخلہ اور علی امین نے لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے راستہ نکال لیاایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا،لائن لاسز کی وجوہات دور کرنے کے لیے ملکر کام کریں گے : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا
مزید پڑھ »
مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، جوانوں سے خطاب بھی کیااس سے پہلے مریم نواز کے پنجاب پولیس کا یونیفارم پہننے کو کچھ لوگوں نے سراہا تھا جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کی تھی۔
مزید پڑھ »
ایک ماں کیلئے ذہنی صحت کتنی ضروری ہے؟حمل سے متعلقہ 22.7 فیصد اموات کا تعلق ماؤں کی خراب ذہنی صحت سے ہوتا ہے
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کردیا گیا۔ جس کے بعد شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس...
مزید پڑھ »
کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سے مجموعی طور پر 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔
مزید پڑھ »