ہم پولیس پر لگے داغ دھوئیں گے، مریم نواز

پاکستان خبریں خبریں

ہم پولیس پر لگے داغ دھوئیں گے، مریم نواز
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں آئی جی پنجاب اور ان کی فورس کے پیچھے کھڑی ہوں وہ وقت دور نہیں جب ہم پولیس پر لگے داغ دھوئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب سے رابطے میں رہتی ہوں۔ وہ پولیس فورس میں جو تبدیلیاں لے کر آ رہے ہیں، ان کو سپورٹ کرتی ہوں۔ پولیس کے وسائل میں کمی نہیں آئے گی اور انہیں جس سہولت کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس فورس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت پر خوشی اور ان کا پولیس فورس کا حصہ ہونا باعث فخر ہے۔ قوم کے ہر بیٹے کی جان میرے لیے قیمتی ہے۔ یہ وردی آپ کیلیے ایک امتحان بھی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر آپ کے سامنے کھڑے ہوکر خوشی ہو رہی ہے۔ میں روز وردی پہن کر نہیں نکلتی، لیکن جب گھر سے نکلتی ہوں تو اپنے کندھوں پر ذمے داری کا احساس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونیوالے 800 میں سے 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام جوانوں نے 6 ماہ کا سخت ایلیٹ کورس پورا کیا، میں تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اس وقت ایلیٹ فورس کے 17 ہزار اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عظیم مائیں اپنے بچوں کو اس مٹی پر قربان ہونے کیلیے میدان میں اتار دیتی ہیں۔ میرے دائیں اور بائیں شہدا کی تصاویر ہیں، میں جوانوں کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔پولیس کا بے قصور ٹیچر کے فلیٹ پر نصف شب کو دھاوا، 80 سالہ ماں اور بچوں کو سڑک پر پھینک...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نوازوزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
مزید پڑھ »

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئےایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئےلاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا
مزید پڑھ »

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلبلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت نے پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست پر سماعت کی، درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ...
مزید پڑھ »

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تحریک انصاف کی شدید تنقیدمریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تحریک انصاف کی شدید تنقیدچیف منسٹر صاحبہ پولیس یونیفارم میں پریڈ میں آگئیں، یہ غیر سنجیدہ حکومت ہے،نہ کوئی پالیسی بیان،نہ مہنگائی پر کوئی بات: عمر ایوب
مزید پڑھ »

مریم نواز کی ہدایت پر ’ہمت کارڈ‘ اور ’نگہبان کارڈ‘ کس کو جاری ہوں گے؟مریم نواز کی ہدایت پر ’ہمت کارڈ‘ اور ’نگہبان کارڈ‘ کس کو جاری ہوں گے؟خصوصی اجلاس میں مریم نواز کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں اسپیشل افراد کے لیے ’ہمت کارڈ‘ اور بیت المال کے تحت ’نگہبان کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا
مزید پڑھ »

مریم نواز نے پولیس افسر کا روپ دھار لیا، ’پولیس میں خواتین کی تعداد نصف کرنا ...وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعدادنصف کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے کبھی میں جلسوں میں جاتی تھی تو دیکھتی تھی کہ خواتین پولیس افسر نے بھاری ہتھیار اٹھائے ہوتے تھے اور مردوں والے عہدوں پر کام کر رہی ہوتی تھیں، مجھے ان کو دیکھ کو خوشی ہوتی تھی، میں نے انسپکٹر...
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-23 06:12:26