نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا: رہنما (ن) لیگ
نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا: رہنما لیگ__فوٹو: فائلماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا، نواز شریف نے پارٹی کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا، وہ کسی سے نہیں روٹھے ، مکمل فعال اورمتحرک ہیں ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے ہی پارٹی کو عوامی اور مقبول ترین بنایا، نواز شریف کے بیانات کی کمی آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سےزیادہ مقبول بنایا ،عوامی جماعت بنایا: رانا ثنااللہ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف اہم ترین رہنما ہیں، وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مصروف ہیں، نئے پارٹی صدر کا انتخاب صاف و شفاف ہوگا، ہم پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں ۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ پر کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، وہ 13 سال سے کسی جماعت یا سیاسی رہنما سے بات چیت کو تیار ہی نہیں ہیں۔
Pakistan Tehreek Insaf Pti Rana Sana Ullah
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں: رانا ثنااللہعمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے، رانا ثنااللہ
مزید پڑھ »
محاذ آرائی کے خاتمے اور عدلیہ سے متعلق امور کے حل کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے : رانا ثنا اللہوزیراعظم اور پوری پارٹی لیڈر شپ کو عدلیہ سے متعلق معاملات پر تشویش ہے: رانا ثنا اللہ
مزید پڑھ »
مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے اور ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل...
مزید پڑھ »
ممبئی سے حجاج کرام کا پہلا قافلہ سعودی عرب کیلئے روانہممبئی سے تقریباً 34 ہزار عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے، پہلے قافلے میں عازمین حج کی اکثریت ممبئی سے ہی تعلق رکھتی ہے۔
مزید پڑھ »
ویڈیو: بھارت میں بیٹی کی طلاق کے بعد باپ بینڈ باجے کے ساتھ اسے گھر واپس لے آیاہم نے اپنی بیٹی کو جیسے خوشی سے بھیجا تھا اسے ویسے ہی خوشی سے واپس لائے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں وہ سر اٹھا کر زندگی گزارے: انیل کمار
مزید پڑھ »
اسحاق ڈار کے وزیر خارجہ بننے سے بدمزگی پیدا ہوئی، رانا ثنااللہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے سے بدمزگی پیدا ہوئی تھی جیسے ختم کرنے کےلیے انہیں نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزارتیں دینے کا مکمل اختیار نواز شریف کے پاس ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ خود...
مزید پڑھ »