دعا منگی کیس: تاوان کیلئے معاملات پاکستان سے باہر طے کئے، تفتیشی حکام تفصيلات جانئے: DailyJang
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے جواں سال طالبہ دعا منگی کے اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے تک کے تمام معاملات انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستان سے باہر سے طے کیے گئے اور اس واردات کے تانے بانے 7 ماہ قبل بسمہ سلیم اغوا کیس سے 100 فیصد مل رہے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق اس کیس کا رابطہ کار گروہ دعا منگی کے اہل خانہ سے اردو میں بات کرتا تھا، ملزمان کی ہدایت کے عین مطابق اہلخانہ پولیس اور متعلقہ اداروں سے قطعی طور الگ ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے پہلے رابطے کی انٹرنیٹ آئی پی پاکستان سے باہر کی ہے۔ اغوا کار ملزمان کا رابطہ کار گروہ کس ملک میں بیٹھ کر کام کر رہا ہے؟ اس بارے میں ذرائع نے تفصیلات بتانے سے معذرت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کئی ملین پاکستانی روپے کے تاوان کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی بازیابی عمل میں آئی ہے۔ رواں سال 11 مئی کو ڈیفنس میں ہی خیابان سحر پر دعا منگی کی ہم عمر لڑکی بسمہ سلیم کو بڑا بخاری کے چائے خانے سے واپس پہنچنے پر گھر کے سامنے سے عین اسی انداز میں کار سوار ملزمان نے اغوا کرلیا تھا۔ جبکہ دعا منگی کو چائے خانہ سے گھر روانہ ہوتے ہوئے کار میں اٹھایا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دعا منگی اغوا کیس، زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈشہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کے کیس میں زخمی ہونے والے حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا...
مزید پڑھ »
دعا منگی کیس میں تاوان کی ادائیگی کا انکشاف | Abb Takk News
مزید پڑھ »
دعا منگی کا اغوا، پولیس ناکام لیکن عوام سے کیا اپیل کردی گئی؟ خبرآگئیکراچی(ویب ڈیسک) درخشاں کے علاقے سے گزشتہ ہفتے کی رات اغوا کی جانے والی دعا منگی کا تاحال
مزید پڑھ »
پولیس نے دعا منگی کی بازیابی کیلیے شہریوں سے مدد مانگ لی - ایکسپریس اردومغویہ کا سراغ نہ مل سکا، پریس کلب پر دعا منگی کے قریبی عزیزوں اور دیگر کا مظاہرہ
مزید پڑھ »