اس تہوارکو محبت، خوشی، امن اور امید کے پیغام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
دیوالی، جسے روشنیوں کا تہوارکہا جاتا ہے، برصغیر کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کا حصہ ہے اور سندھ کی سر زمین میں اس کی جڑیں بھی ہزاروں برس پرانی ہیں۔ یہ تہوار نہ صرف ہندو برادری کے لیے بلکہ پورے سندھ کے لوگوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ سندھی ثقافت اور روایات کے رنگوں میں یہ تہوار اپنی انفرادیت کے ساتھ رچا بسا ہے، اور ہر سال اس کا انتظارکیا جاتا ہے کہ کب یہ رات آئے اور اسے دیپوں کی روشنی سے روشن کیا جائے۔
سندھ، جو اپنی رواداری، صوفی روایت اور محبت و بھائی چارے کے پیغام کے لیے مشہور ہے، یہاں دیوالی ایک ایسا موقع ہے جب ہرکوئی اس تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوتا ہے۔ اس رات سندھ کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں دیے جلائے جاتے ہیں، ہندو لوگ اپنے گھروں میں چراغاں کرتے ہیں، اور اپنے مندروں میں اپنی خاص عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے، یہ محض ایک ہندو مذہبی تہوار نہیں ہے بلکہ اس کی بدولت سندھ کے لوگ اپنی زمین پر محبت اور امن کی روایت کو تازہ کرتے ہیں۔ مسلمان، ہندو اور دیگر برادریاں مل کر اس تہوار کو مناتے ہیں...
دیوالی کا تہوار پانچ دنوں پر مشتمل ہوتا ہیاور ہر دن کی خاص اہمیت ہے۔ سندھ میں بھی ان پانچ دنوں کو پوری دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ پہلے دن کو ’ دھن تیرس‘ کہا جاتا ہے، جس میں ہندو لوگ نئے برتن اور سونے چاندی کی خریداری کرتے ہیں۔ دوسرے دن کو ’ نرک چترودشی‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، جو نیکی اور بدی کے درمیان معرکے کا دن ہے۔ اس دن کو بدی کے خاتمے اور نیکی کی فتح کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تیسرے دن کو ’ لکشمی پوجا ‘ کہا جاتا ہے، جو دیوالی کا سب سے بڑا دن ہے۔ اس دن ہندو لوگ دولت کی دیوی لکشمی کی...
دیوالی کی رات جب ہر طرف روشنی ہی روشنی ہوتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سندھ کی سرزمین محبت اور امن کے پیغام سے منور ہوگئی ہو۔ ہندووں کے مطابق یہ روشنیوں کا تہوار دلوں کو روشن کرنے کا پیغام دیتا ہے اور اندھیروں کو مٹانے کا عہد کرتا ہے۔ دیوالی کا پیغام صرف دیے جلانا نہیں بلکہ دلوں میں محبت اور امن کی شمعیں جلانا ہے۔ سندھ کی سرزمین، جو ہمیشہ سے امن، محبت اور بھائی چارے کی علامت رہی ہے، دیوالی کے ذریعے اس روایت کو آگے بڑھاتی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہندو برادری جمعہ کو ملک بھر میں روشنی کا تہوار دیوالی منائے گیدیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے جس میں پٹاخوں اور روشنیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
کینیڈا؛ بھارت کیساتھ سفارتی تناؤ پر دیوالی کی تقریبات منسوخکینیڈا کی پارلیمنٹ ہل میں ہر سال دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
کراچی سمیت ملک بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار منایا گیاکراچی کے رام سوامی مندر میں مسلمانوں نے بھی مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو برادری کی دیوالی تقریب میں حصہ لیا
مزید پڑھ »
’پشپا 2‘ کی خطرناک جھلک : الو ارجن اور فہد فاضل کی دھماکے دار تصویر جاریدیوالی پر الو ارجن اور رشمیکا مندانا کے شادی شدہ کردار کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی جس نے شائقین کو مزید پرجوش کر دیا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا کام لیگل کمیٹی کے سپردعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ
مزید پڑھ »
26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا
مزید پڑھ »