میری تربیت میں علمائے کرام اور مشائخ عظام کی کفش برداری شامل ہے، علمائے کرام...
میری تربیت میں علمائے کرام اور مشائخ عظام کی کفش برداری شامل ہے، علمائے کرام ہمارے سروں کے تاج اور ہماری آخرت کاسہارا ہیں ہمیں جو تھوڑی بہت دین کی سمجھ ہے وہ انہی علما ومشائخ کے وجود مسعود سے ممکن ہوئی ہے۔ پوری مسلم دنیا میں علماء کا یہ احترام ہر طرف موجود ہے۔ میں تو کسی بھی عالم دین سے ملوں تو جھک کر ملتا ہوں، میرے والد صاحب تو مجھ پر زور دیتے تھے کہ گھٹنوں کو ہاتھ لگاؤں۔
ان سب معروضات کے بعد میں ڈرتے ڈرتے یہ سوال اٹھانا چاہتا ہوں کہ ایسے میں جب کہ غزہ اور لبنان میں تباہی پھیلی ہوئی ہے اور اسرائیل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلم ممالک کو چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے کیا ایسے میں حضرت ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان بلا کر ان مصائب سے نکلنے کا کوئی حل حاصل کیا جاسکتا ہے؟ اگر آج مسلم اُمہ کے زوال کی وجہ ایمان کی خرابی ہے تو پھر حماس جیسے مذہب پر سختی سے کاربند لوگ ہی کیوں تباہ ہو رہے ہیں؟ حزب اللہ جیسے کٹر مذہبی سپاہی ہی کیوں عذاب میں مبتلا ہیں؟ اس وقت عالم اسلام اور اُمہ...
حضرت ڈاکٹر ذاکر نائیک سے میرا نہ کوئی مذہبی اختلاف ہے نہ مسلکی اور نہ ہی ذاتی بلکہ مجھے موقع ملاتو ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کر کے ان سے ایمان اور آخرت کے حوالے سے کچھ سیکھنے کو سعادت سمجھوں گا مگر مسئلہ ٹائمنگ کا ہے۔ جنازے کے وقت عید کی نماز نہیں پڑھی جا سکتی۔ اس وقت ایشو یہ ہے کہ امت مسلمہ اپنے اوپر نازل کردہ جنگ سے کیسے نکلے؟
جہاں تک دینی معاملات کا تعلق ہے مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی، مفتی سواد ِاعظم مفتی منیب الرحمان، حضرت علامہ ساجد میر اور ملت جعفریہ کے قائد راجہ ناصر جیسے بلند پایہ علمائے کرام کی موجودگی میں پاکستان کے لوگوں کی مذہب سے وابستگی اور پیروی کو فی الحال کوئی بڑا خطرہ درپیش نہیں ان چند بڑے ناموں کے علاوہ ہر شہر اور گائوں میں غیور اور جرأت مند علمائےکرام اور قابل احترام مشائخ عظام کی ایک پوری جماعت اس ملک کے گناہ گار مسلمانوں کی درست سمت میں رہنمائی کیلئے ہر وقت کوشاں و سرگرم رہتی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوالذاکر نائیک کے جواب نے اداکارہ کو مطمئن کردیا
مزید پڑھ »
دھمکی یا ہتھیار دکھا کر مذہب کی تبدیلی حرام ہے: ڈاکٹر ذاکر نائیکگزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا تھا
مزید پڑھ »
پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیکمسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنےکی حمایت نہیں کرتا, پاکستان امریکا سےکہیں بہتر ہے: ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب
مزید پڑھ »
مسئلہ فلسطین پر مسلمان ممالک کو نیٹو طرزکا اتحاد تشکیل دینا چاہیے: ڈاکٹر ذاکر نائیکاگر مسلمان اسلامی نظام نافذ کریں اور خلافت کا قیام کریں تو ان شاءاللہ اس طرح کے مسائل کبھی نہیں ہوں گے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
مزید پڑھ »
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام آباد میں اسٹیج چھوڑنے کے واقعے پر رد عمل دیدیااسلام آباد میں پروگرام کے اختتام پر جب ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں شیلڈ دلوانے کےلیے لڑکیوں کو اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ اسٹیج سے اتر گئے تھے
مزید پڑھ »
آپ نے ہمارے گھر آکر گھر کو رونق بخشی، فضل الرحمان سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقاتفضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی اقتدا میں نماز مغرب ادا کی
مزید پڑھ »