راولپنڈی کو کنٹینرز سٹی میں تبدیل کر دیا گیا

شہر خبریں

راولپنڈی کو کنٹینرز سٹی میں تبدیل کر دیا گیا
RAWALPINDIPROTESTSCONTAINER CITY
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 51%
  • Publisher: 53%

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کو کنٹینرز سے کس کر دیا گیا ہے۔ شہر کو 70 سے زائد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری موجودگی ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں راولپنڈی کو کنٹینرز سٹی بنا دیا گیا ہے۔ شہر کو مجموعی طور پر 70 مقامات سے سیل کیا گیا ہے اور 65 مقامات پر پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری روڈ میڑو بس اسٹیشن راولپنڈی صدر روڈ سے کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ مریڑھ چوک پر بھی سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے۔ لیاقت باغ چوک سے قبل موتی محل کے قریب بھی مری روڈ کنٹینرز لگا کر بند کر دیے جبکہ لیاقت باغ چوک، کمیٹی چوک سمیت فیض آباد تک کنٹینرز کھڑے

کرکے شاہراہ کو بند رکھا گیا ہے۔ اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے کورال، گلزار قاید، شکریال سمیت فیض آباد، پنڈورہ چونگی، کٹاریاںم چک مدد، پیر ودھائی اور موڑ وغیرہ بھی بند کر دیے گئے۔ جی ٹی روڈ پر سواں پل، جیھائی خان پل اور چک بیلی موڑ بھی بند ہیں۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستے بھی خواجہ کارپورش سے کچھ آگے، دھیگل و جوڑیاں کے مقامات سے بند ہیں۔ موٹر وے چکری انٹرچینج، ٹھلیاں اولڈ ٹول پلازہ اور ایم ون ٹول پلازہ سے بھی بند ہے جبکہ جی ٹی روڈ ٹیکسلا مارگلہ سمیت مخلتف مقامات سے بند کر دیے گئے۔ 26 نمبر چونگی پل کے اوپر سے بھی کنٹینرز لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے۔ مری روڈ پر داخلے کے تمام راستے بند کر دیے گئے جبکہ مری روڈ پر آنے کے لیے چاہ سلطان روڈ واحد کھلا راستہ ہے۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال قریب ہونے کے باعث ایک راستہ کھلا چھوڑا گیا۔ فیض آباد میں تمام بڑے چھوٹے ہوٹلز کاروباری مراکز بند کر دیے گئے، فیض آباد میں چائے کا کھوکھا بھی کھلا نہیں چھوڑا گیا جس کی وجہ سے شہری شمس آباد سے فیض آباد تک پیدل پہنچنے لگے ہیں۔ اسی طرح، 26 نمبر چونگی پر پشاور سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے پشاور جانے والی شاہراہ پل پر دونوں جانب کنٹینرز کی دوہری تہہ لگا کر بند کر دی گئی۔ کشمیر ہائی وے موٹر وے لنک روڈ پر کنٹینرز کھڑے کیے گیے تاہم دونوں جانب سے ایک ایک لائن کھلی ہے اور ٹریفک گزر رہی ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

RAWALPINDI PROTESTS CONTAINER CITY POLICE LOCKDOWN TRAFFIC ISLAMABAD

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کو کنٹینرز سٹی بنا دیا گیا، شہر 70 مقامات سے سیلپی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کو کنٹینرز سٹی بنا دیا گیا، شہر 70 مقامات سے سیل26 نمبر چونگی پر رینجرز تو موجود تاہم اسلام آباد پولیس کی نفری ماضی کی طرح موجود نہیں
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے راولپنڈی میں کنٹینرز کا جال بچھا دیا گیا، دفعہ 144نافذپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے راولپنڈی میں کنٹینرز کا جال بچھا دیا گیا، دفعہ 144نافذراستوں کی بندش کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز لگنا شروع ہوگئے
مزید پڑھ »

اسلام آباد میں طلبہ سے ہاسٹلز خالی کرانے پر انسانی حقوق کمیشن کا ردعمل سامنے آ گیااسلام آباد میں طلبہ سے ہاسٹلز خالی کرانے پر انسانی حقوق کمیشن کا ردعمل سامنے آ گیاطلبہ کو بغیر کسی جرم یا قصور کے پناہ سے محروم کر دیا گیا ہے
مزید پڑھ »

چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہچوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے
مزید پڑھ »

اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقداماتاسموگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقداماتتمام پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے
مزید پڑھ »

مستونگ میں دھماکے سے اسکول کے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 15 زخمیمستونگ میں دھماکے سے اسکول کے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 15 زخمیدھماکے میں دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: پولیس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:34:36