راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ، سابق کونسلر جاں بحق ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے کار میں سوار وحید انجم نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بنک چوک کنوہا میں مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر اہلکار کو ٹکر ماری اور گھسیٹا، ناکے پر موجود اہلکاروں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور جاں بحق ہوا۔ پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق سابق کونسلر کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے تھانہ کلر سیداں کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا موقف ہے کہ کار پر فائرنگ کے نشان تک نہیں ہیں، پولیس نے کار سے نکال کرقتل کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے شہری نبیل ہود بائے جاں بحق جب کہ ایک شہری رضا امام زخمی ہو گیا تھا۔ ایس ایس پی جنوبی کا کہنا تھا کہ گذری پولیس کے اہل کار گاڑی کا پیچھا کرتے کینٹ اسٹیشن کے قریب پہنچے اور گاڑی پارک ہونے کے بعد فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ملوث تین اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سائیکل کی مرمت میں تاخیر، 10 سالہ بچے کی مکینک کے خلاف پولیس کو درخواستسائیکل کی مرمت میں تاخیر، 10 سالہ بچے کی مکینک کے خلاف پولیس کو درخواست مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیعسپریم کورٹ نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دےدی۔ SupremeCourtOfPakistan BajwaExtention
مزید پڑھ »