پاکستان کے لیے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنا کتنا اہم ہے، اس کا اندازہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے بعض مناظر سے عیاں ہے۔
تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ ملتان میں کھیلے گئے جہاں پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تو دوسرے میں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر قریب چار سال میں پہلی فتح حاصل ہوئی۔پیر کو جب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری تھی تو پچ کے پاس دو فینز نظر آئے۔ یہ وہ فین نہیں جو وہاں کھلاڑیوں کا آٹوگراف لینے آئے ہوں بلکہ یہاں بات ہوا دینے والے پنکھوں کی ہو رہی...
اتوار اور پیر دونوں دن پنکھے چلائے گئے جس کا مقصد گرم ہوا کی مدد سے پِچ کو خشک کرنا ہے۔ پیر کو خود پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران پچ کا معائنہ کیا۔ پاکستانی کپتان شان مسعود یہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ راولپنڈی میں بھی ملتان جیسا ٹرن دیکھنا چاہیں گے۔ انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکلم کو لگتا ہے کہ یہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے شاید اتنی مددگار نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم پورا ٹیسٹ میچ پاور پلے کی طرح کھیل جاتی ہے تو لہذا پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ فاسٹ بولرز کی بجائے سپنرز پر انحصار کرے۔اِن مناظر نے شائقین کرکٹ کی خوب دلچسپی بٹوری ہے۔ صحافی رضوان علی ایکس پر اپنے پیغام میں بتاتے ہیں کہ یہ پنکھے ایل پی جی سے چلنے والے ہیٹرز کی مدد سے پچ کی طرف گرم ہوا پھینک رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکاپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا
مزید پڑھ »
کامران غلام کی پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری: ’ہم بابر اعظم پر طنز کیے بنا بھی جشن منا سکتے ہیں‘پاکستان نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 بنا لیے ہیں۔
مزید پڑھ »
اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیاانگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا: اسٹیورٹ براڈ
مزید پڑھ »
انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوکانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا
مزید پڑھ »
انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، اسٹوکس کی ٹیم میں واپسیپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا
مزید پڑھ »
تیسرے ٹیسٹ میں پچ کو قومی ٹیم کیلئے سازگار بنانے کی کوشش، پچ سکھانے کیلئے ہیٹرز کا استعمالپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا
مزید پڑھ »