رواں سال انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سندھ بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم 6 ہزار روپے امتحانی فیس کے ساتھ 17گریڈ کے گورنمنٹ گزیٹڈ افسر سے ضروری تصدیق کے بعد بروز منگل 16 مئی سے بروز بدھ 17 مئی 2023ء تک بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ نجی تعلیمی اداروں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 16مئی سے بروز بدھ 17مئی تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ نجی تعلیمی ادارے امتحانی فارمز اور فیسوں کا پے آرڈر بروز جمعہ 19مئی 2023ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروائیں گے۔
طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقررپاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکانبجٹ اسٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
10 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کمی ریکارڈاسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیے جانے پر جمائما کا ردعملجمائما نے عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
مزید پڑھ »