10 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان خبریں خبریں

10 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کمی ریکارڈ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

مزید جانیے:

پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ملک میں 88620 یونٹس مسافر کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 191238 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،اپریل میں 2844 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 61 فیصد کم اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 95 فیصد کم ہے۔ مارچ 2023 میں ملک میں 7201 یونٹس اور گزشتہ سال اپریل میں 18626 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی 41497 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی اور ا س سے زیادہ پاور کی 84396 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح اسی مدت میں 1000 سی سی پاور کی 11531یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 70 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کےمطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 35592 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 48 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 800 سی سی سے کم پاور کے 68678 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمیسونے کی قیمت میں ریکارڈ کمیملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ساڑھے چھ ہزار روپے ریکارڈ کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 30 ہزار 800 روپے تک
مزید پڑھ »

ڈالر کی قیمت یکلخت نیچے آ گریڈالر کی قیمت یکلخت نیچے آ گریسابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہنگاموں کے بعد ڈالر کی قدر میں صرف 2 روز میں 15 روپے 34 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھ »

ریڈیو پاکستان پشاور پر شر پسندوں کے حملے کے بعد معطل نشریات بحالریڈیو پاکستان پشاور پر شر پسندوں کے حملے کے بعد معطل نشریات بحالمنگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پشاور میں قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو آگ لگادی تھی
مزید پڑھ »

گوگل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون، اینڈرائیڈ 14 اور دیگر سروسز متعارفگوگل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون، اینڈرائیڈ 14 اور دیگر سروسز متعارفگوگل کی سالانہ کانفرنس کے دوران چند نئی سروسز، ڈیوائسز اور دیگر اپ ڈیٹس کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-10 17:59:25