کورونا وائرس: روسی صدر اتنے بےفکر کیوں نظر آ رہے ہیں؟
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے استحکام اور مضبوطی کی خواہش میں مستقبل کے لیے کئی بڑے منصوبے بنائے تھے۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران، تیل کی قیمتوں اور روس کی کرنسی میں آنے والی گراوٹ کے باعث ان کی راہ میں نئی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ پھر بھی باہر سے ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
روس کے سرکاری میڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے ’معقول انتظامات نہ کر پانے کے لیے’ یورپ کی مذمت کی جا رہی ہے اور اسے ’یورپی یونین کی ناکامی’ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کریمیا میں میڈل لگا کر انہوں نے جن لوگوں کی عزت افزائی کی انہیں بھی اس ٹیسٹ سے گزرنا پڑا۔ اس کے علاوہ کریملن میں موجود سٹاف اور وہاں موجود صحافیوں کی بھی سکریننگ ہوئی۔
روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اب سرکاری اعداد و شمار میں بھی بڑھ رہی ہے۔ تاہم خیال ہے کہ یہ اصل اعداد و شمار نہیں ہیں۔ بہت سے لوگوں کو شک ہے کہ اس خاموشی کا براہ راست تعلق آئین میں ہونے والی ترمیم کے بارے میں رائے شماری اور یہ یقینی بنانے سے ہے کہ پوتن جلد از جلد پھر سے صدر منتخب ہو جائیں۔حزب اختلاف کے رہنما الیکسئی نوالنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ابھی ووٹنگ کروائی گئی اور بزرگوں کو کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود گھروں سے باہر نکالا گیا تو یہ ایک طرح کے ’جرم’ جیسا ہوگا۔
سیاسی تجزیہ کار کانسٹینٹن کلاشیو نے ’نیزاوسمایا گزیٹا’ کو بتایا کہ ’ان انتخابات کو پروگرام کے مطابق کروانے کی مکمل کوشش کی جا رہی ہے۔ انتخابات کو ملتوی کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔’ انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کو امید ہے کہ یہ مشکل دور روس کو زیادہ نقصان پہنچائے بغیر گزر جائے گا۔ایک پرانی کہاوت ہے کہ جتنا کم پتا ہو آپ اتنی ہی بہتر نیند سو سکتے ہیں۔ روس میں بھی کچھ ایسا ہی ماحول نظر آ رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صدر کی قوم سے کرونا وائرس کیخلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیلصدر کی قوم سے کرونا وائرس کیخلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل CoronaVirusUpdate WHO CoronaCases CoronavirusOutbreak CoronaVirusInPakistan pid_gov ArifAlvi
مزید پڑھ »
وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اپیلوزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اپیل مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
امریکی صدر کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازتامریکی صدر کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت DonaldTrump Automakers ventilators MedicalEquipments CoronaVirus realDonaldTrump
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ سرکاری اعدادوشمار جاریاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے خوف نے اس وقت تقریبا پوری دنیا کو ہی
مزید پڑھ »
کورونا وائرس، پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد
مزید پڑھ »