امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں
، جن میں جنگ بندی اور دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امن سمجھوتے کے لیے یوکرین کو کچھ علاقے چھوڑنے پڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس واضح کرے گا کہ روس جنگ ختم کرنے کے لیے کیا قربانی دینے کو تیار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، مذاکرات میں غزہ کی تعمیر نو پر بھی گفتگو ہوئی۔ مارکو روبیو نے اس موقع پر حماس کو کسی بھی حل کا حصہ نہ بنانے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ شام، یمن اور حوثیوں کی نیوی گیشن پر دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔ سعودی عرب پہلے بھی اس تنازع کے حل کے لیے مصالحتی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس اجلاس سے بڑی پیش رفت متوقع ہے۔Mar 09, 2025 11:30 PMمودی کی آشیرباد سے رمضان کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نازیبا ملبوسات کے فیشن شو کا انعقادحماس کیساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے؛ ٹرمپ کے ایلچی نے اسرائیل کا اعتراض مسترد کردیاڈاکٹر فریحہ طلحہ گلگت بلتستان کی پہلی ویٹرنری خاتوننو مئی واقعات؛...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب میں یوکرین روس جنگ پر اہم مذاکرات، امریکہ کی شرائط کیا ہوں گی؟امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ملاقات کریں گے
مزید پڑھ »
تیل کی قیمتیں امن مذاکرات اور ٹریڈ جنگ کے خدشے کے پیش نظر گرتے رہیںبرینٹ تیل کی قیمت چوتھی مرتبہ ہر روز گرتے رہیں کیوں کہ یوکرائن میں روس اور یوکرین کے جنگ کے خاتمے کے امکانات اور عالمی ٹاریف جنگ کی تنگی کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ-زیلنسکی ملاقات تنازع پر نیٹو سربراہ کا بڑا ردعمل آگیادونوں رہنماؤں کے درمیان روس-یوکرین جنگ کے حل پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے
مزید پڑھ »
یوکرین کا صدر زیلنسکی: یوکرین کو امن معاہدے میں شامل نہ کیا جائے تو اسے تسلیم نہیں کریں گےیوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وضاحت کی ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا موقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روکدی؛ روس کا خیرمقدم اور یورپی ممالک کی مذمتیوکرین نے کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد بند ہونے کے باوجود جنگ جاری رکھیں گے
مزید پڑھ »
روس-یوکرین جنگ: امریکی ایلچی کا اعلان، امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیاجنرل کیتھ کیللاگ نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو دور کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ فن لینڈ کے صدر نے امریکی ایلچی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے بغیر یوکرین کے مستقبل کے بارے میں کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
مزید پڑھ »