روس-یوکرین جنگ: امریکی ایلچی کا اعلان، امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا

عالمی واقعات خبریں

روس-یوکرین جنگ: امریکی ایلچی کا اعلان، امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا
AMERICAUKRAINERUSSIA
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

جنرل کیتھ کیللاگ نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو دور کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ فن لینڈ کے صدر نے امریکی ایلچی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے بغیر یوکرین کے مستقبل کے بارے میں کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

امریکی ایلچی جنرل کیتھ کیللاگ نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی ایلچی نے جرمنی کے شہر میونخ میں ایک عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔ امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ بات اُس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے یورپی ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ وہ یوکرین

کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یورپی ممالک کو روس یوکرین امن مذاکرات سے دور رکھنے کے اعلان کو فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹیب نے مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے بغیر یوکرین، اس کے مستقبل یا یورپی سیکیورٹی کے بارے میں کوئی بھی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایک اور یورپی سفارت کار نے کہا کہ امریکی سوالنامے میں چھ سوالات شامل ہیں، جن میں سے ایک خاص طور پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی یورپی دارالحکومتوں کے قریب پہنچ رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ وہ کتنے فوجی تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی ایلچی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یورپ کو اب یہ یقین نہیں رہا کہ امریکا اسے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ فرانس کے ایوان صدر کے ایک اہلکار نے ہفتے کے روز کہا کہ فرانس اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس معاملے پر یورپی رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات کے امکان پر بات کر رہا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اہداف اور مقاصد کو متحد ہوکر انجام دیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

AMERICA UKRAINE RUSSIA PEACE TALKS EUROPE NATO SECURITY GUARANTEES

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیقروس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیقیوکرین کے ساتھ جنگ میں روس نے 126 بھارتی شہریوں کو اپنی فوج میں بھرتی کیا
مزید پڑھ »

سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتارسیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتارملزم نے خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، تعلق پشاور سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحالحماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحالحماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھ »

امریکہ کا یورپ کو امن مذاکرات سے باہر کرناامریکہ کا یورپ کو امن مذاکرات سے باہر کرناامریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین مقرر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو یوکرین کے امن مذاکرات میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔ یہ بیان حالی میں آیا ہے کہ امریکہ نے یورپی ممالک کو سکیورٹی گارنٹی کے بارے میں سوالنامے بھیجا ہے جو کیو یو ل کے لئے پیش کروں گی۔ ٹرمپ نے اس ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے بات کی تھی ، ان کے ساتھ یورپی اتحادیوں اور کیو یو کی کو پیش نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھ »

کشاizoen کا احتجاج کا اعلان: حکومت پر دباؤ بڑھتا ہےکشاizoen کا احتجاج کا اعلان: حکومت پر دباؤ بڑھتا ہےپاکستان کے تمام کسان اتحاد نے حکومت سے کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت دینے کی اپیل کی ہے، ورنہ وہ صوبائی اسمبلیوں کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

Putin: روس سے یوکرین وچ امن مذاکرات ممکنPutin: روس سے یوکرین وچ امن مذاکرات ممکنروس کے صدر ولادیمیر پتین نے کہا ہے کہ انکا ملک یوکرائن کے ساتھ امن مذاکرات کر سکتا ہے، لیکن وہ وولودیمیر زلنسکی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہیں، جنہیں انہوں نے 'غیر قانونی' قرار دیا ہے۔ یوکرینی صدر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتین 'مذاکرات سے ڈر رہے ہیں' اور 'نرمی کا استعمال کر کے' تقریباً تین سالہ تنازعہ کو چلنے دیتے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-16 01:12:32