اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے ملک بھر میں شاہراہوں اور سڑکوں پر جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی ن
ے کہا کہ 'رہبر کمیٹی نے شاہراہیں اور سڑکیں بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا مظاہرین شاہراہیں اور سڑکیں فوری طور پر کھول دیں۔'
اکرم درانی کا کہنا تھا کہ 'رہبر کمیٹی نے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور مولانا فضل الرحمٰن اس حوالے سے قائدین سے رابطےکر کے تاریخ کا تعین کریں گے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ضلعی سطح پر جلسے کیے جائیں گے اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی مشترکہ جلسے کرے گی، وزیر اعظم عمران خان قوم پر ترس کھائیں اور گھر چلے جائیں۔'اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو رخصت کرنے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کرنی جبکہ ہم منتخب جمہوری قیادت کو آگے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب | Abb Takk News
مزید پڑھ »
حکومت کا نوازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا فیصلہسابق وزیراعظم کے حوالے سے فیصلے پر کابینہ بٹ گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »