ریان رکلٹن نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنائی

کھیل خبریں

ریان رکلٹن نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنائی
CRICKETSOUTH AFRICAPAKISTAN
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 53%

ریان رکلٹن نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ انہوں نے 343 گیندوں پر 259 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے۔

ریان رکلٹن 343 گیندوں پر 75.

51 کے اسٹرائیک ریٹ سے259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،فوٹو: کرک انفو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر ریان رکلٹن نےکئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 28 سالہ بیٹر نے266 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ ڈبل سنچری مکمل کرنے تک انہوں نے ایک چھکا اور 24 چوکے لگائے۔ خیال رہےکہ یہ جنوبی افریقا کےکسی بیٹر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 9 سال بعد ڈبل سنچری بنی ہے۔ اس سے قبل 2016 میں ہاشم آملہ نے اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔ ریان رکلٹن نے اس کے علاوہ بھی کئی اعزاز حاصل کیے ہیں۔ ریان رکلٹن جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں چوتھے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں سب سے پہلے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن ہیں جنہوں نے 275 رنز بنائے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہی گریم پولک 274 رنز بنا کر دوسرے اور نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ 262 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ریان رکلٹن ٹیسٹ اننگ میں 250 سے زیادہ رنز سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ( 75.51) کے ساتھ بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ریان رکلٹن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اننگ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے جنوبی افریقی بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں اے بی ڈیویلیئرز پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 2010 میں ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 278 رنز کی اننگ کھیلی تھی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

CRICKET SOUTH AFRICA PAKISTAN RYAN RICKLETON DOUBLE CENTURY RECORDS

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: رکلٹن کی ڈبل سنچری، جنوبی افریقا کے پہلی اننگز میں 400 رنز مکملکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: رکلٹن کی ڈبل سنچری، جنوبی افریقا کے پہلی اننگز میں 400 رنز مکملدو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے
مزید پڑھ »

رائن ریکلتن نے ڈبل سنچری مکمل کی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیارائن ریکلتن نے ڈبل سنچری مکمل کی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیاکےپ ٹاؤن میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کے کھلاڑی رائن ریکلتن نے ڈبل سنچری مکمل کر کے اپنی ٹیم کو پاکستان کے مقابلے میں برتری بخشی۔
مزید پڑھ »

رائن ریکلٹن کی 213 رنز کی انوکھیا: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیارائن ریکلٹن کی 213 رنز کی انوکھیا: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیاجنوبی افریقہ کے کھلاڑی رائن ریکلٹن نے کیپ ٹاؤن میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 213 رنز بنا کر ٹیم کو 429 رنز پر پہنچایا۔
مزید پڑھ »

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دیاپاکستان نے جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دیاکیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 330 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھ »

جنوبی افریقہ نے پہلے دن 316 رنز بنائےجنوبی افریقہ نے پہلے دن 316 رنز بنائےجنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن 316 رنز بنائے۔
مزید پڑھ »

صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیاصائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیاپاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کر کے برائن لارا کا 31 سال پرانا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا ہے.
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 11:49:44