ریلوے سات سال سے عدالتی حکم کو نظرانداز کررہا ہے، سیکریٹری ریلوے پیش ہوں ورنہ وارنٹ جاری کیا جائےگا اسلام آباد ہائیکورٹ
ریلوے 7 سال سے عدالتی حکم کو نظرانداز کررہا ہے، سیکریٹری ریلوے پیش ہوں ورنہ وارنٹ جاری کیا جائےگا اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ریلویز کے ملازمین کو مراعات نہ دینے اور اَپ گریڈیشن کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دینے کا عمل غیر قانونی قرار دیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ریلویز کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز کے خلاف ملازمین کو مراعات نہ دینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست پر جاری تحریری حکم میں کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل غیر قانونی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری ریلویز کو بیس نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ان سے وضاحت مانگی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ عدالت نے تنبیہ کی ہے کہ سیکرٹری کی عدم پیشی کی صورت میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 2015ء میں پاکستان ریلویز کی درخواست مسترد کردی تھی، مگر پاکستان ریلوے سات سال سے عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو ان کا حق دینے سے انکار کر رہا ہے۔express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج عدالت میں پیش کرنیکا حکماگر آپ عمران خان کو نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم
مزید پڑھ »
عمر ایوب کو پشاور ہائیکورٹ سے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت مل گئیعدالت نے عمر ایوب کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینےکا حکمسندھ کی عدالت کی طرح اسلام آباد کی عدالت نے بھی دوبارہ امتحانی فیس نہ لینے کا حکم دیا ہے
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادیعمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا: ایڈووکیٹ جنرل کا عدالت میں بیان
مزید پڑھ »
بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پابندی ختمبرازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھ »
بالی ووڈ فلم ’کشمیر فائلز‘ نے منافع میں شعلے اور 3 ایڈیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیافلم کو تاریخ کے مختلف زاویے سے دکھانے اور مبینہ طور پر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا
مزید پڑھ »